تیل کا مسئلہ : سعودی، یو اے ای کا امریکہ سے بات کرنے سے گریز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-03-2022
تیل کا مسئلہ : سعودی، یو اے ای  کا امریکہ سے بات کرنے سے گریز
تیل کا مسئلہ : سعودی، یو اے ای کا امریکہ سے بات کرنے سے گریز

 

 

نیویارک‘ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے قائم مقام لیڈروں نے حالیہ ہفتوں میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ بات کرنے سے گریز کیا ہے کیونکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کی کوشش کی ہے۔

وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ مشرق وسطیٰ اور امریکی حکام کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن زید النہیان دونوں بات چیت کے لیے بائیڈن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ جبکہ امریکہ کہ طرف سے اس بات چیت کی درخواست بھی کی گئی۔

ایک امریکی اہلکار نے سعودی شہزادے اور بائیڈن کے درمیان ممکنہ بات چیت کے بارے میں کہا: ’فون کال کی کچھ توقع تھی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔‘ گزشتہ ہفتے، اوپیک پلس، جس میں روس بھی شامل ہے، نے مغربی درخواستوں کے باوجود تیل کی پیداوار بڑھانے سے انکار کر دیا۔

اس ہفتے کے شروع میں، وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ بائیڈن اور شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان جلد بات کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، اور صدر کے ریاض جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ بائیڈن انتظامیہ روسی تیل کی درآمد پر باضابطہ پابندی عائد کرنے کے بعد تیل کی سپلائی بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے، جس سے تیل کی قیمتیں 130 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں، جو 14 سال کی بلند ترین سطح ہے۔