این ایس اے اجیت ڈوبھال کا واضح پیغام - دہشت گردی کے خلاف دوہرا معیار ناقابل برداشت

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 25-06-2025
این ایس اے اجیت ڈوبھال کا واضح پیغام - دہشت گردی کے خلاف دوہرا معیار ناقابل برداشت
این ایس اے اجیت ڈوبھال کا واضح پیغام - دہشت گردی کے خلاف دوہرا معیار ناقابل برداشت

 



بیجنگ:ہندوستان کے شنگھائی تعاون تنظیم(SCO) کے ہر رکن ملک کے ساتھ صدیوں پرانے تعلقات ہیں۔ ’وسودھیو کٹمبکم‘ کا ہزاروں سال پرانا بھارتی اصول ہندوستان کےSCO رکن ممالک کے ساتھ باہمی خوشحالی کے رویے کی رہنمائی کرے گا۔ اس کا اظہار شنگھائی تعاون تنظیم(SCO) کے سکیورٹی کونسل کے سیکریٹریز کے 20 ویں اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر(NSA)اجیت ڈوبھال نے کیا۔انہوں نے اس کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل(UNSC) کی جانب سے نامزد دہشت گرد تنظیموں بشمول لشکر طیبہ(LeT)، جیش محمد(JeM)، القاعدہ اور اس سے منسلک گروہوں، اور داعش اور اس کے ذیلی گروہوں کی طرف سے جاری خطرے پر گہری تشویش ظاہر کی ۔

22 اپریل 2025 کو پاہلگام، جموں و کشمیر میں ہونے والے وحشیانہ دہشت گرد حملے کے جواب میں جس میں لشکر طیبہ کے پراکسیTRF نے مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو علیحدہ کر کے 26 ہندوستانی اور نیپالی شہریوں کو قتل کیا اور کئی دیگر کو زخمی کیا، ہندوستان نے ’آپریشن سندور‘ کا آغاز کیا تاکہ دہشت گردی کے ڈھانچے کو تباہ کیا جا سکے اور ان دہشت گردوں کو باز رکھا جا سکے جنہیں سرحد پار سے ہندوستان بھیجے جانے کا خدشہ تھا۔ ہندوستان کی کارروائیاں ناپ تول کر اور کشیدگی کو بڑھائے بغیر کی گئیں۔

قومی سلامتی کے مشیر(NSA) نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوہرے معیار چھوڑنے اور اقوام متحدہ کی جانب سے نامزد دہشت گردوں اور اداروں جیسے لشکر طیبہ، جیش محمد اور ان کے پراکسی گروہوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے اور ان کے دہشت گردانہ ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

NSA نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کا کوئی بھی فعل بشمول سرحد پار دہشت گردی انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ ہندوستان نےSCO کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ سرحد پار دہشت گردی کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونین اور سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرائیں اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں مدد کریں۔

NSA نے کئی اہم بھارتی تجاویز کے لیے سربراہانِ وفود کی حمایت کی درخواست کی/شکریہ ادا کیا، جن میں شامل ہیں:

  • بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں بشمول القاعدہ اور اس سے منسلک گروہوں کی جانب سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کارروائیوں کا الگورتھم
  • دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہاپسندی کی طرف لے جانے والی انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ اقدامات
  • انتہا پسندانہ نظریے کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ معلوماتی آپریشن