جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کی بحالی تک،گفتگونہیں:صدر پاکستان

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 05-08-2021
جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کی بحالی تک،گفتگونہیں:صدر پاکستان
جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کی بحالی تک،گفتگونہیں:صدر پاکستان

 

 

اسلام آباد

جموں وکشمیرسے دفعہ ۳۷۰ کوختم ہوئے دوسال گزرچکے ہیں۔اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صدرِ مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ 5 اگست کا اقدام واپس لیے جانے تک بھارت سے مذاکرات نہیں کیئے جائیں گے۔

کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے اقدام کو آج 2 برس مکمل ہونے پر پاکستان دفترِ خارجہ سے ریلی نکالی گئی، اس موقع پر کشمیر یکجہتی ریلی کے لیے 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ 1 منٹ کے لیے پاکستان بھر میں ٹریفک بھی روک دیا گیا۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں دفتر خارجہ سے ریلی نکالی گئی جس میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور دیگر وزراء نے بھی شرکت کی۔ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اظہارِ یک جہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ نے کشمیریوں سے حقِ خود ارادیت کا وعدہ کیا تھا۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک کوئی پاکستانی چین سے نہیں بیٹھے گا، کشمیر میں ڈیموگرافی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ صدرِ مملکت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حکومت نے بھارت کو مذاکرات کا کہا تھا، تاہم جب تک 5 اگست کا اقدام واپس نہیں لیتے بھارت سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ (ایجنسی ان پٹ )