لاہور کے پمپ پر پٹرول اور اے ٹی ایم میں کیش نہیں:محمد حفیظ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-05-2022
لاہور کے پمپ پر پٹرول اور اے ٹی ایم میں کیش نہیں:محمد حفیظ
لاہور کے پمپ پر پٹرول اور اے ٹی ایم میں کیش نہیں:محمد حفیظ

 

 

لاہور:ہندوستان کا پڑوسی ملک سری لنکا طویل عرصے سے معاشی بحران کا شکار ہے۔ وہاں پٹرول اور ڈیزل دستیاب نہیں ہے۔ اب ایسی ہی صورتحال ایک اور پڑوسی ملک پاکستان میں بھی نظر آ رہی ہے۔

سابق کرکٹر محمد حفیظ اپنے بیانات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ وہ کرکٹ کے معاملات پر کئی مواقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ بدھ کے روز سابق آل راؤنڈر نے پاکستان میں 'عام آدمی' کو درپیش مسائل کے بارے میں ٹویٹ کیا۔ اس میں انہوں نے پاکستان کے نامور سیاستدانوں کو بھی ٹیگ کیا۔

  سابق آل راؤنڈر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ لاہور کے کسی پیٹرول اسٹیشن پر پیٹرول دستیاب نہیں؟ اے ٹی ایم مشینوں میں کیش دستیاب نہیں، ایک عام آدمی کو سیاسی فیصلوں کا سامنا کیوں کرنا پڑتا ہے؟

 

محمد حفیظ نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور مریم نواز شریف کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

اس سال اپریل میں عمران خان کی برطرفی کے بعد شہباز شریف نے پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔ حفیظ نے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ان کا شاندار بین الاقوامی کیریئر تھا۔ وہ 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے اہم رکن تھے۔

حفیظ نے تینوں فارمیٹس میں 12000 سے زائد رنز بنائے۔ اس کے علاوہ بولنگ میں بھی انہوں نے 250 سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پاکستانی ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ سری لنکا کی طرح پاکستان کو بھی معاشی بحران کا سامنا ہے۔ ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی گر رہے ہیں۔ کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کے حالات بہتر نہ ہوئے تو سری لنکا کی طرح دیوالیہ ہو سکتا ہے۔