فضائی حملوں کیلئےطالبان کو بتانا ضروری نہیں، پینٹاگون

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
پینٹا گن نے کی طالبان کی خوش فہمی دور
پینٹا گن نے کی طالبان کی خوش فہمی دور

 

 

 واشنگٹن : افغانستان پر بلاشبہ طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے  اور طالبان کی عبوری حکومت بھی قائم ہوچکی ہے۔ لیکن عالمی سطح پر اس کی کیا حیثیت ہے اس بارے میں سبب جانتے ہیں ۔

اسی سلسلے میں ایک اور ثبوت ملا  جب پینٹاگون نے کہا کہ افغانستان میں فضائی حملوں کے لیے طالبان کو بتانا ضروری نہیں۔

واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پینٹاگون پریس سیکریٹری جان کربی کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے لیے تمام اہم حکام کو رابطے میں رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضائی حملوں میں استعمال ہونے والی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں اور اس میں معاون رابطوں کے لیے مخصوص اصولوں کی ضرورت نہیں ہے۔ جان کربی نے یہ بھی کہاکہ طالبان سے بھی فی الحال فضائی حدود کے حوالے سے کوئی بات کرنے کی ضرورت نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ توقع کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں اس سلسلے میں مستقبل میں بھی کوئی رکاوٹ نہ ہو۔