این آئی اے کی ٹیم کا کابل دورہ ملتوی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-08-2021
این آئی اے کی ٹیم کا کابل دورہ ملتوی
این آئی اے کی ٹیم کا کابل دورہ ملتوی

 

 

نئی دہلی.

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کابل کے ایک گردوارے میں ہوئےدھماکے کی جانچ کے لئے کابل کا سفرملتوی کردیا ہے۔دھماکے کے سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرنے کے تقریبا ایک سال بعدبھی اس کیس جس میں پیش رفت نہیں ہوئی ہے جس میں ایک بھارتی سکھ سمیت 27 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں ہے۔ اب طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد این آئی اے کی جانچ کوبھی غیر معینہ مدت' کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ این آئی اے نے 25 مارچ 2020 کے دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں اپریل 2020 میں ایک کیس درج کیا تھا۔ این آئی اے نے ترمیم شدہ این آئی اے ایکٹ کے مطابق بھارت سے باہر کیے گئے دہشت گردانہ حملے کا مقدمہ درج کرنے کی یہ پہلی مثال تھی۔

آئینی ترمیم میں مرکزی ایجنسی کو اختیار دیا گیاہے کہ وہ ہندوستان سے باہر کیے گئے ان دہشت گردانہ حملوں کی تحقیقات کرسکتی ہے جن میں کوئی بھارتی شہری متاثر کیا ہوا ہو یا ہندوستان کے مفاد کو نقصان پہنچاہو۔ یہ مقدمہ تعزیرات ہند اور انسداد دہشت گردی قوانین کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

حملے کے وقت گوردوارے میں تقریبا 150 افراد موجود تھے اور بھارتی شہری تیان سنگھ بھی مارا گیا تھا۔ این آئی اے کے ایک عہدیدار نے کہا ، "این آئی اے کی ایک ٹیم تحقیقات کے لیے کابل کا دورہ کرنے والی تھی۔

افغانستان کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ، جہاں طالبان نے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے ، این آئی اے کا دورہ غیر معینہ مدت تک تاخیر کا شکار ہو جائے گا۔ "این آئی اے کے مطابق ، کیرالہ کے ضلع کاسر گوڈ کے 29 سالہ محمد محسن حملہ آوروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔