نیویارک: ٹائمز اسکوائر میں رمضان میں باجماعت تراویح، ہزاروں کی شرکت

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 21-02-2026
نیویارک: ٹائمز اسکوائر میں رمضان میں باجماعت تراویح، ہزاروں کی شرکت
نیویارک: ٹائمز اسکوائر میں رمضان میں باجماعت تراویح، ہزاروں کی شرکت

نیویارک: رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر باجماعت تراویح کا اہتمام کیا گیا، جو اس مقام پر پانچواں سالانہ انعقاد ہے۔

گزشتہ شب، نیون لائٹس اور اشتہارات کی روشنی کے درمیان سینکڑوں مسلمانوں نے باجماعت تراویح ادا کی اور روحانی ماحول کا حصہ بنے۔ تقریب کے منتظمین کے مطابق، روزہ افطار کرنے کے لیے تقریباً 2 ہزار مسلمانوں سمیت ضرورت مند افراد میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا، تاکہ رمضان کی برکت سب تک پہنچ سکے۔