غیر ملکی پابندیوں کے سبب چین میں نئے قوانین منظور

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-06-2021
نئے قوانین
نئے قوانین

 

 

بیجنگ :غیر ملکی پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ، چین نے نئے قوانین منظور کیے ہیں۔ اس سے ملکی کمپنیوں اور چینی عہدیداروں کو حکومت کو تحفظ ملے گا۔ یہ قانون نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی نے منظور کیا ہے۔

اس قانون کو امریکی اور یوروپی ممالک کے ذریعہ انسانی حقوق کے ساتھ سنکیانگ اور ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے معاملے چینی حکام پر پابندی سے جوڑ کر دیکھا جارہاہے۔

ان نئے قوانین کی مدد سے چین اپنے اوپر عائد پابندیوں کا بہتر مقابلہ کر سکے گا۔ فی الحال ، اس قانون کے بارے میں زیاد معلومات سامنے نہیں آسکی ہے ، لیکن غیر ملکی کمپنیاں چین میں تجارت اور سرمایہ کاری کے بارے میں فکرمند ہیں۔ یوروپی یونین کے چیمبر آف کامرس نے کہا ہے کہ اس قانون میں شفافیت کا فقدان ہے اور اسے جلد بازی میں منظور کیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ کی ایک قانونی فرم کے ماہر نے بتایا کہ اس قانون سے چین میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کی نگرانی میں اضافہ ہوگا۔ حال ہی میں ، امریکہ نے چین کے معاشی اثر و رسوخ اور تجارتی حکمت عملیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے 100 بلین (7 لاکھ 29 ہزار کروڑ روپے) کا بل منظور کیا تھا۔ امریکی پارلیمنٹ کے ایوان بالا ، سینیٹ میں ، اسے ’یو ایس انوویشن اینڈکمپٹیشن ایکٹ‘ کے نام پر لایا گیا ہے۔