حجرِ اسود اور مقام ابراہیم کی نئی اور واضح تصاویر جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-05-2021
حجرِ اسود اور مقام ابراہیم کی تصاویر
حجرِ اسود اور مقام ابراہیم کی تصاویر

 

 

مکہ۔ سعودی حکومت نے حجر اسود اور مقام ابراہیم کی نئی اور واضح تصاویر جاری کی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق یہ تصاویر جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئی ہیں، مسجد الحرام کے اندر مقام ابراہیم کی بھی تصاویر بنائی گئیں۔واضح ہوکہ مقام ابراہیم وہ پتھرہے جس پر کھڑے ہوکر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کعبہ کی تعمیر کی تھی۔ اس دوران کے پیرکا نشان پتھر میں ایسے ثبت ہوگیاجیسے موم میں ہوسکتاہے۔ مقام ابراہیم پر حاجی دورکعت نماز ادا کرتے ہیں جب کہ حجراسود وہ پتھر ہے جو انسانوں کے باپ آدم علیہ السلام کے ساتھ جنت سے زمین پر آیا تھا۔ اس کے متعدد ٹکڑے کعبہ کی دیوار میں نصب ہیں۔

سعودی وزرات اطلاعات کے حکام کا کہنا ہے کہ تصاویر میں حجر اسود کا 49 ہزار میگاپکسل تک کلوزاپ دکھایا گیا ہے۔

پہلی مرتبہ حجر اسود کی اتنی باریک اورشفاف تصاویر بنائی گئی ہیں۔

awazurdu

حجر اسود خانہ کعبہ میں نصب ہے—فوٹو: ادارہ برائے حرمین شرمین انتظامی امور

 

The Hajar Al Aswad captured a year ago pic.twitter.com/fGB0XW6vb3

 

وزارت اطلاعات کے مشیر نے بتایا کہ یہ تصاویر بنانے میں 7 گھنٹے کا وقت لگا۔ انہوں نے کہا کہ حجر اسود زمین پر جنت کا پتھر ہے اور ان تصاویر سے یہ پتا چلتا ہے کہ جنت کس قدر خوبصورت ہو گی۔

عرب میڈیا کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ تصاویر مکہ مکرمہ کے ادارہ امور حرمین شریفین کے شعبہ انجینئرنگ اسٹڈیز نے بنائیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک ہزار سے زائد یہ تصاویر دنیا بھر کے مسلمان پہلی مرتبہ دیکھ رہے ہیں.

(ایجنسی ان پٹ)