نواز شریف کو اسامہ سے فنڈ حاصل ہوتا تھا۔ سابق سفیر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-02-2021
پردہ اٹھتا ہے
پردہ اٹھتا ہے

 

دل تھام لیں۔ خبر پاکستان سے ہے۔بات سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہے۔جن کے تار اب القاعدہ کے اسامہ بن لادن سے جڑ رہے ہیں۔یہ بات کسی چائے خانہ سے نہیں اڑی ہے۔ بلکہ امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر عابدہ حسین کا انکشاف ہے کہ اسامہ بن لادن نواز شریف کی حمایت کرتے تھے۔ مالی مدد دیتے تھے۔ پاکستان کا جوہری پروگرام صدر کی زیر نگرانی تھا اور نواز شریف لاعلم ہوتے تھے، میرا رابطہ صدر غلام اسحاق خان کے ساتھ رہتا تھا کیونکہ وہ نواز شریف پر اعتماد نہیں کرتے تھے۔ 1990 میں مجھے امریکا میں سفیر وزیراعظم نے نہیں بلکہ صدر غلام اسحاق خان نے بنایا تھا، صدر غلام اسحاق خان نے کہا تھاکہ ہمیں جوہری پروگرام کی تکمیل کیلئے 18 ماہ لگیں گے، کہا گیا آپ نے 18 ماہ امریکیوں کو مصروف گفتگو رکھنا ہے۔ میں نے ایسا ہی کیا۔ عابدہ حسین کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ فون پر بات نہیں کرنی، 18 ماہ کے دوران 5 مرتبہ پاکستان آکر صدر سے بریفنگ لی، نیوکلیئر پروگرام 1983 میں نہیں بلکہ 1992 میں مکمل ہوا تھا۔امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر عابدہ حسین نے ایک نجی ٹی وی پر کہا کہ یہ ایک شرمناک حقیقت ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن سے پیسے لئے۔

pak

پاکستان کی سابق سفیر عابدہ حسین 

دلچسپ بات یہ ہے کہ چار سال سے قبل بھی ایسا ہی ایک دعوی کیا گیا تھا جب پاکستانی خفیہ ایجنسی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق افسر خالد خواجہ کی اہلیہ شمامہ خالد کی تحریر کردہ کتاب ’خالد خواجہ: شہیدِ امن‘ میں لکھا تھا کہ محمد نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے ضیاء الحق کے دور کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی بینظیر بھٹو کے خلاف انتخابات لڑنے کیلئے فنڈز حاصل کئے تھے۔کتاب میں دعویٰ کیا گیاتھا ہے کہ نواز شریف کے اسلامی نظام حکومت متعارف کرانے کے عہد نے نہ صرف خالد خواجہ بلکہ اسامہ بن لادن کو بھی متوجہ کیا، لیکن اسامہ کی جانب سے بھاری فنڈنگ کے نتیجے میں اقتدار میں آنے کے بعد نواز شریف اپنے وعدوں سے مکر گئے۔کتاب میں آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل کا وہ نوٹ بھی شامل تھا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ خالد خواجہ کے کچھ عرصے تک نواز شریف سے قریبی تعلقات رہے۔ اب ایک بار پھر پاکستان کی سیاست کی گندگی ابھر کر سامنے آئی ہے۔کس طرح سیاستداں اپنے بقا کیلئے دہشت گردوں سے مدد لیتے ہیں۔

ایسا صرف پاکستا ن کی سیاست میں نہیں ہورہا ہے بلکہ سرحد پار دہشت گردی میں بھی دہشت گردوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ص