نیٹو:11ستمبر تک افغانستان سے مکمل انخلا کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-04-2021
واپسی کی تیاری
واپسی کی تیاری

 

 

مریکا کے بعد اب نیٹو نے بھی اپنا بوریا بستر گول کرنے کا اعلان کردیا۔اا ستمبر ۲۰۰۱ سے ۱۱ ستمبر ۲۰۲۱ تک کی جنگ کے بعد نیٹو بھی افغانستان سے نکل جائے گا۔امریکا کے بعد اتحادی نیٹو فورسز نے بھی رواں سال 11 ستمبر تک افغانستان سے اپنی افواج کے مکمل انخلا کا اعلان کیا ہے۔

دو دہائیوں سے جاری امریکی تاریخ کی سب سے طویل جنگ اب اختتام کو پہنچنے والی ہے اور کل امریکی نے رواں سال 9/11 کی 20ویں برسی سے قبل اپنی تمام افواج کے افغانستان سے انخلا کا اعلان کیا تھا ۔ واشنگٹن کے اعلیٰ سفارتکار نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں موجودہ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن(نیٹو) کی زیر قیادت اتحادی فوجی دستے 11 ستمبر تک امریکی منصوبے سے ہم آہنگی کے ساتھ ملک چھوڑ دیں گے۔

نیٹو افواج میں 7 ہزار غیرامریکی اور نیٹو ممالک کی افواج کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جیارجیا سے بھی دستے شامل ہیں اور یہ ڈھائی ہزار امریکی فوجیوں کے ساتھ مل کر افغانستان میں امن و امان کے قیام میں افغان فورسز کی مدد کرتے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی قلیل تعداد کے باوجود تربیتی مشن میں نیٹو فورسز کا انحصار امریکی فضائی امداد، منصوبہ بندی اور قیادت پر ہی ہوتا ہے۔ امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن نے برسلز میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نیٹو اپنے اتحادیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسی طرح ہمارے ساتھ افغانستان سے انخلا کریں جیسے ہم ایک ساتھ اس سرزمین پر آئے تھے۔