سعودی عرب میں خون عطیہ کرنے کی قومی مہم

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 23-08-2025
سعودی عرب میں   خون عطیہ کرنے کی قومی مہم
سعودی عرب میں خون عطیہ کرنے کی قومی مہم

 



ریاض: سعودی عرب میں صحت کے شعبے کی جانب سے خون عطیہ کرنے کی ایک ملک گیر مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کا مقصد عوام میں خون عطیہ کرنے کی اہمیت اجاگر کرنا اور ضرورت مند مریضوں کے لیے خون کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام معاشرتی یکجہتی کو فروغ دینے اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو تقویت دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

 وزارت صحت نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے تحت رضاکارانہ خون کے عطیات کو فروغ دینا اور معاشرے میں صحت سے متعلق شعور و آگاہی بڑھانا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مملکت میں اس وقت 185 منظور شدہ بلڈ ڈونیشن مراکز کام کر رہے ہیں، جو مختلف شہروں اور علاقوں میں عالمی معیار کے مطابق محفوظ صحت خدمات فراہم کر رہے ہیں۔وزارت نے تمام افراد پر زور دیا ہے کہ وہ خون کا عطیہ دے کر انسانی ہمدردی اور تعاون کے جذبے کو فروغ دیں