مودی۔ بائیڈن ملاقات:سیاست،سفارت اور تجارت کی اہمیت پر زور

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-09-2021
مودی ۔ بائیڈن ملاقات
مودی ۔ بائیڈن ملاقات

 

 

واشنگٹن ڈی سی :ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے وہائٹ ہاوس میں آج امریکہ کے صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی۔اس ملاقات پر سب کی نظریں ٹکی تھیں جس میں نریندر مودی نے کہا کہ میں آپ اور میرے وفد کے پرتپاک استقبال کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس سے پہلے ، ہمارے پاس بات چیت کرنے کا موقع تھا ، اور اس وقت آپ نے ہندوستان امریکہ دوطرفہ تعلقات کا وژن پیش کیا تھا۔ آج ، آپ ہندوستان امریکہ تعلقات کے لیے اپنے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ مودی نے مزید کہا کہ میں دیکھتا ہوں کہ آپ کی قیادت میں ہندوستان ا اور امریکہ کے تعلقات کو وسعت دینے کے بیج بوئے گئے ہیں۔

ملاقات بہت ہی خوشگوار ماحول میں شروع ہوئی تھی۔ دونوں لیڈران نے ایک دوسرے کو بڑی گرمجوشی کے ساتھ  پکڑا اور بغلگیر ہوئے۔ دونوں ہی خوب قہقہے لگا رہے تھے۔ ماحول بہت ہلکا پھلکا تھا۔

ملاقات میں مودی نے کہا کہ ٹیکنالوجی ایک ڈرائیونگ فورس بن رہی ہے۔ ہمیں اپنی صلاحیتوں کو ٹیکنالوجی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ عالمی بھلائی کے استعمال کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارت کو اپنی اہمیت حاصل ہے۔ اس دہائی میں ، ہم ایک دوسرے کےمددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ امریکہ کے ساتھ بہت سی چیزیں ہیں ، جن کی ہندوستان کو ضرورت ہے اور ہندوستان کے ساتھ بہت سی چیزیں جو امریکہ کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں۔ اس دہائی میں تجارت ایک بڑا شعبہ ہوگا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ’کیا ہم رشتہ دار ہیں؟‘ جس کے جواب میں وزیراعظم نے بھی مذاقاً ’ہاں‘ کہا۔

 امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ 1971 میں جب انہیں پہلی مرتبہ کانگریس کے لیے منتخب کیا گیا تو انہیں معلوم ہوا ہے کہ انڈیا میں بھی بائیڈن فیملی کی ایک شاخ ہے۔

مجھے پتا چلا کہ وہاں ایک کیپٹن جارج بائیڈن رہتے ہیں جو ایسٹ انڈیا کمپنی میں کیپٹن تھے۔ ایک آئرش کے لیے اسے تسلیم کرنا مشکل ہے۔

صدر جو بائیڈن نے گاندھی جی کی جینتی کا ذکر کیا۔ گاندھی جی نے بھروسہ کی بات کی جو کہ ایک ایسا تصور جو آنے والے وقتوں میں اس دنیا کے لیے بہت اہم ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں طویل عرصے سے یہ مانتا آیا ہوں کہ امریکہ اور ہندوستان کے تعلقات بہت سارے عالمی چیلنجوں کو حل کرنے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔ در حقیقت 2006 میں ، میں نے کہا تھا کہ 2020 تک ہندوستان اور امریکہ دنیا کے قریب ترین ممالک میں شامل ہوں گے

awazurdu

وہائٹ ہاوس میں مودی ۔ بائیڈن ملاقا ت

مودی کی قیادت میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے لیے ہندوستانی وفد میں ای اے ایم ڈاکٹر ایس جے شنکر ، این ایس اجیت ڈوبھال ، سیکرٹری خارجہ ایچ وی شرنگلا ، امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ٹی ایس سندھو ، جوائنٹ سکریٹری برائے پی ایم آر جی شریش اور پی ایم کے پرائیوٹ سکریٹری ویویک کمار بھی شامل ہیں۔ وہائٹ ہاؤس کے سامنے سینکڑوں غیر مقیم ہندوستانی موجود ہیں جو کہ مودی کے اس ملاقات کا گواہ بننا چاہتے ہیں جن کے ہاتھوں میں ہندوستانی پرچم ہیں ۔ایک غیر مقیم ہندوستانی کا کہنا تھا کہ ’ہم یہاں ان کا استقبال کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں‘۔