تہران: اسرائیل کے ساتھ جاری تنازعے کے دوران، ہفتہ کے روز تہران میں واقع ہندوستانی سفارت خانے نے اعلان کیا کہ ہندوستان، ایران میں موجود اپنے تمام شہریوں کو نکال رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر ایک پوسٹ میں، سفارت خانے نے ایمرجنسی رابطہ نمبرز اور ایک ٹیلیگرام چینل کا لنک فراہم کیا۔ سفارت خانے نے کہا: "ایران میں ہندوستانی سفارت خانہ ایران میں موجود تمام ہندوستانی شہریوں کا انخلا کر رہا ہے۔
ہندوستانی شہری ٹیلیگرام چینل یا دیے گئے ایمرجنسی نمبرز پر رابطہ کریں: +989010144557، +989128109115، +989128109109۔" ایک اور پوسٹ میں سفارت خانے نے کہا کہ انخلا کی اس مہم میں نیپال اور سری لنکا کے شہریوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا:نیپال اور سری لنکا کی حکومتوں کی درخواست پر، ایران میں بھارتی سفارت خانے کی انخلا مہم میں ان دونوں ملکوں کے شہری بھی شامل کیے جائیں گے۔ مزید کہا گیا: "نیپال اور سری لنکا کے شہری فوری طور پر سفارت خانے سے رابطہ کریں، یا تو ٹیلیگرام چینل کے ذریعے یا ایمرجنسی نمبرز +989010144557؛ +989128109115؛ +989128109109 پر۔"
ہندوستان نے بدھ کے روز "آپریشن سندھو" کے نام سے ایک انخلا مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، کیونکہ اسرائیل کے ساتھ کشیدگی میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے تھے۔ یہ تنازعہ اب اپنے دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔ ہفتے کے روز ہندوستانی وزارت خارجہ نے بتایا کہ "آپریشن سندھو" کے تحت اب تک 500 سے زائد ہندوستانی شہری ایران سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔