مہدی حسن کے صاحبزادے بھی دنیائے فانی سے کوچ کر گئے

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-08-2021
 آصف مہدی
آصف مہدی

 



 

کراچی: پاکستان کے لیجنڈ گلوکار مرحوم مہدی حسن کے صاحبزادے بھی دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔

مہدی حسن کے دوسرے بیٹے حیدر مہدی نے بتایا کہ ان کے بھائی آصف مہدی کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔

حیدر مہدی نے بتایا کہ آصف مہدی یونیورسٹی روڈ پر واقعہ نجی اسپتال مین زیر علاج تھے جہاں وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے۔

حیدر مہدی کے مطابق آصف مہدی کافی عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ خیال رہے کہ شہنشاہ غزل مہدی حسن 13 جون 2012 کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔