مدینہ منورہ : تنہا خواتین مسافر کے لیے سب سے محفوظ شہر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-02-2022
مدینہ منورہ : تنہا خواتین مسافر  کے لیے سب سے محفوظ شہر
مدینہ منورہ : تنہا خواتین مسافر کے لیے سب سے محفوظ شہر

 

 

آواز دی وائس : ریاض

 سعودی عرب  کے شہر ’’مدینہ منورہ ‘کی سرزمین کو تنہا خواتین کے لیے سب سے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ مدینہ منورہ کو  ایک تحقیق میں تنہا خواتین کی حفاظت کے معاملہ میں دس میں دس نمبر ملے ہیں۔ یعنی کہ مدینہ منورہ تنہا خواتین کے لیے سب سے محفوظ سرزمین ہے۔ 

دراصل برطانوی ٹریول انشورنس کمپنی کی جانب سے کروائے گئے حالیہ سروے میں اس کا انشاف کیا گیا ہے ۔ 

سروے کے مطابق تنہا مسافروں میں 84 فیصد خواتین ہیں۔ اس لیے ان کو پورا کرنے کے لیے یہ جاننے کے لیے ایک سروے کیا گیا کہ چھٹیاں منانے والوں کی آبادی کے لیے کونسی جگہیں سب سے محفوظ ہیں۔

سروے کے مطابق دبئی کو خواتین کے لیے تنہا سفر میں تیسرا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ یہاں پر جرائم کی شرح انتہائی کم ہونا ہے تحقیق میں بتایا گیا ہے۔

خواتین کی حفاظت کے معاملے میں امارات کا انڈیکس کافی زیادہ ہے۔ جس نے 10 میں سے 9 اعشاریہ 43 نمبر خواتین کے رات کے وقت تنہا سفر کرتے ہوئے حفاظت کےاحساس میں اور 8 اعشاریہ 64 نمبر جنس کے حوالے سے حملے میں حاصل کیے ہیں۔

awazurdu

اس سے قبل ابوظہبی، شارجہ اور دبئی کو ایک ڈیٹا سروس پرووائیڈر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں دنیا کے 10 محفوظ ترین شہروں میں شامل کیا گیا تھا۔

جس میں جرائم کی شرح کا کم ہونا، ڈکیتی کا خوف نہ ہونا اور منشیات کا کم استعمال شامل ہے۔ لیکن سب سے زیادہ سکور تنہا سفر میں محفوظ محسوس کرنے کے تھے۔ انشور مائی ٹرپ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ سوزانی مورو کا کہنا ہے کہ ہر کوئی سفر کے دوران محفوظ محسوس کرنا چاہتاہے۔ سفر میں پریشانی کی کوئی جگہ نہیں کیونکہ یہ انجوائے کے لیے ہوتا ہے۔

انہیں امید ہے کہ اس تحقیق کے بعد بہت سی خواتین کوتنہا سفر کی ترغیب ملے گی۔ تحقیق کے مطابق سعودی شہر مدینہ منورہ کو اس فہرست میں 10 میں سے 10 نمبر ملنے پر خواتین کی حفاظت کے حوالے سے پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اس کے بعد دوسرا نمبر تھائی لینڈ کے شہر چیانگ مے شہر کا ہے۔ جس نے 10 میں سے 9 اعشاریہ 06 نمبر حاصل کیے ہیں۔

اس کے بعد جاپان کے شہر کیوٹو اور چین کے شہر مکاؤ کا نمبر ہے۔ جہاں خواتین محفوظ سفر کرسکتی ہیں۔ جرائم کی بلند ترین شرح کی وجہ سے ساؤتھ افریقہ کا شہر جوہانسبرگ اس فہرست میں آخری نمبر پر ہے۔ حیرت انگیز طور پر محبت کرنے والوں کا شہر پیرس اس فہرست میں آخری پانچ پوزیشنز پر براجمان ہے۔ جس نے 10 میں سے صرف 3 اعشاریہ 78 نمبر حاصل کیے ہیں۔ یہاں پر بھی جرائم کی شرح زیادہ اور سیاحوں کو ہدف بنا کر جیبیں کاٹنے کا رجحان بہت زیادہ ہے۔

اس لیے یہاں کا سفر کرنے والی خواتین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی اہم اشیاء دور رکھیں اور کسی کو اپنے قریب رسائی نہ دیں۔ اس کے علاوہ رش والی سڑکوں پر پھسنے سے بچیں اور رات گئے تنہا سفر اور اجنبی سے بات نہ کریں۔ کوالالمپور دوسرا، دہلی تیسرا اور جکارتہ خواتین کے لیے چوتھا غیرمحفوظ ترین شہر قرار پایا ہے۔

تنہا خواتین کے لیے سب سے محفوظ شہر 

مدینہ، سعودی عرب، 10 میں سے 10

چیانگ مائی، تھائی لینڈ، 10 میں سے9.06۔

 دبئی، متحدہ عرب امارات، 10 میں سے 9.04۔

 کیوٹو، جاپان، 10 میں سے

9.02 مکاؤ، چین، 10 میں سے 8.75۔۔

 

خواتین تنہا مسافروں کے لیے پانچ سب سے محفوظ شہر جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ، 10 میں سے 0 ۔

 کوالالمپور، ملائیشیا، 10 میں سے 2.98

دہلی، انڈیا، 10 میں سے

3.39  جکارتہ، انڈونیشیا، 10 میں سے 3.47

 پیرس، فرانس، 10 میں سے 3.78