مسجد الحرام : بچوں کو گم ہونے سے بچانے کےلیے رسٹ بینڈ تقسیم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
مسجد الحرام : بچوں کو گم ہونے سے بچانے کےلیے رسٹ بینڈ تقسیم
مسجد الحرام : بچوں کو گم ہونے سے بچانے کےلیے رسٹ بینڈ تقسیم

 

 ریاض : سعودی عرب میں مقدس مساجد  میں رمضان المبارک کے سبب رونق دو بالا ہوگئی ہے۔ اب زائرین کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جس کے سبب سیکورٹی کے ساتھ مختلف سروسیم مہیا کرانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ دونوں مقدس مساجد کے امور کی جنرل پریذیڈنسی والدین سے علیحدہ ہونے والے بچوں کو گم ہونے سے بچانے کے لیے کلائی بینڈز تقسیم کر رہی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق یہ کلائی بینڈ بچے کا نام اور ان کے والدین کے رابطہ نمبر دکھاتا ہے تاکہ حکام کو والدین سے علیحدہ ہونے والے بچوں تک پہنچنے میں مدد مل سکے۔

جنرل پریذیڈنسی میں سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات کے انڈر سیکریٹری جنرل خالد بن فہد الشلوی نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ یہ انیشیٹو والین اور ان کے بچوں کو اطمینان سے عبادت کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے‘۔

ایک ماہر نفسیات عبدالرحمن الزھرانی نے کہا کہ ’والدین اپنے بچوں کے ساتھ مسجد الحرام جانے کے بارے میں بہت فکر مند رہتے تھے کیونکہ وہ ان کے ہجوم میں گم ہو جانے کے بارے میں فکر مند تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ سمارٹ بینڈز نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے زائرین کے آرام میں مدد فراہم کی اور انہیں مناسب اور تسلی بخش خدمات فراہم کیں‘۔ مسجد الحرام کی ایک رضاکار رانیا چوہدری نے کہا کہ ’ انیشیٹو میں استعمال ہونے والی تکنیک بہت سے مسائل کو حل کرنے میں معاون ہے۔ (مثال کے طور پر) مسجد الحرام سے متصل ہوٹل وزارت تعلیم کے زیر نگرانی خصوصی کنڈرگارٹن میں بچوں کا استقبال کر رہے ہیں۔

کنڈرگارٹنز کی نگرانی حکام کرتے ہیں اور ان میں سکیورٹی کیمرے نصب ہوتے ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ اتھارٹی کے پاس گمشدہ زائرین کی رہنمائی کا وسیع تجربہ ہے۔ حکام ہر ایک کونے میں سکیورٹی افراد کی بڑی تعداد کی بدولت ریکارڈ اوقات میں گمشدہ بچوں کو تلاش کرنے میں کامیاب رہے ہیں‘۔