نئی دہلی (پی ٹی آئی) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے براہ راست رابطے میں، خلاباز شُبھنشو شکلا نے منگل کو میگھالیہ اور آسام کے سات اسکولوں کے طلبہ سے بات کرتے ہوئے انہیں خلا میں قدم رکھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ "تم میں سے کئی مستقبل کے خلا نورد بن سکتے ہو، یہاں تک کہ چاند پر چل بھی سکتے ہو!۔شُبھنشو شکلا، جو اب تک 12 دن خلائی اسٹیشن پر گزار چکے ہیں، نے شمال مشرقی خلائی ایپلیکیشن سینٹر (NESAC) شیلونگ میں جمع طلبہ کے ساتھ ہم ریڈیو (Ham Radio) کے ذریعے رابطہ قائم کیا۔ یہ رابطہ 10 منٹ تک جاری رہا جس میں شکلا نے اپنے خلائی سفر، تربیت اور خلاء میں زندگی کے تجربات بیان کیے۔
خلا میں وقت اور سورج کا تصور
شکلا نے بتایا کہ خلائی اسٹیشن پر وقت سورج کے مطابق نہیں بلکہ گرین وچ مین ٹائم (GMT) کے مطابق چلتا ہے:
"ہم سورج کو فالو نہیں کرتے۔ ہم ہر 90 منٹ میں زمین کا ایک چکر مکمل کرتے ہیں، یعنی ہر دن میں 16 بار سورج طلوع و غروب ہوتا ہے، اس لیے ہمارے معمولات سورج کی روشنی سے نہیں بلکہ گھڑی کے وقت سے طے ہوتے ہیں۔"
مائیکرو گریوِٹی میں جسم پر اثرات
شکلا نے کہا کہ خلا میں جسمانی تبدیلیاں بہت تیزی سے واقع ہوتی ہیں، اس لیے خلابازوں کے لیے روزانہ ورزش ضروری ہے
مائیکرو گریوِٹی پٹھوں اور ہڈیوں کو کمزور کر دیتی ہے۔ ہم روزانہ ٹریڈ مل، سائیکل اور طاقت بڑھانے والی مشینوں سے ورزش کرتے ہیں تاکہ مشن کے دوران صحت مند رہیں اور زمین واپسی پر جسم کے لیے دشواری نہ ہو۔"انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی دنوں میں انہیں خلا میں کچھ وقت کے لیے space sickness ہوا، مگر ادویات اور جسم کی جلد ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے وہ جلدی بہتر ہو گئے۔
تربیت اور ذہنی تیاری
شکلا نے کہا کہ خلا نوردوں کی تربیت روس، بھارت اور دیگر ممالک میں ہوتی ہے اور اس میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مکمل مشق شامل ہوتی ہے:
ہماری زیادہ تر تربیت غیر معمولی حالات سے نمٹنے پر مرکوز ہوتی ہے۔ ٹیم ورک اور مضبوط سپورٹ سسٹم انتہائی اہم ہوتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت (AI) خلائی مشن کا ایک لازمی جزو ہیں
ہم اندرونی اور بیرونی کاموں کے لیے روبوٹک آرمز استعمال کرتے ہیں، جس سے ہمارا کام محفوظ اور مؤثر ہو جاتا ہے۔
طلبہ کی شرکت
اس نایاب موقع پر جن اسکولوں کے طلبہ نے شکلا سے سوالات کیے ان میں شامل تھے
آرمی پبلک اسکول، شیلونگ
الفا ہائر سیکنڈری اسکول، نونگ پو
آریہ ودیا پتھ ہائی اسکول، گوہاٹی
دی کرائسٹ سینئر سیکنڈری اسکول، اویام
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ، باراپانی
آرمی پبلک اسکول، امروئی
بی کے باجوریا اسکول، شیلونگ
اختتامیہ پیغام
آخر میں شکلا نے بچوں کو پیغام دیا کہ میں واپس آ کر تمہاری رہنمائی کروں گا۔ تجسس کو زندہ رکھو، محنت کرو اور خود پر یقین رکھو۔ ممکن ہے تم میں سے کوئی چاند پر قدم رکھنے والا پہلا ہو!یہ خلائی رابطہ شمال مشرقی خطے کے لیے ایک اہم تعلیمی اور سائنسی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔