مالدیپ کا تاریخی فیصلہ: نئی نسل کے لیے تمباکو نوشی پر تاحیات پابندی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 06-11-2025
مالدیپ کا تاریخی فیصلہ: نئی نسل کے لیے تمباکو نوشی پر تاحیات پابندی
مالدیپ کا تاریخی فیصلہ: نئی نسل کے لیے تمباکو نوشی پر تاحیات پابندی

 



مالے : مالدیپ نے تمباکو نوشی کے خلاف ایک تاریخی اقدام کرتے ہوئے نئی نسل کے لیے تمباکو کے استعمال پر مستقل پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد مالدیپ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے آنے والی نسلوں کے لیے سگریٹ نوشی کو قانونی طور پر ممنوع قرار دیا ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق نئے قانون کے تحت یکم جنوری 2007 کے بعد پیدا ہونے والے افراد اپنی پوری زندگی میں تمباکو مصنوعات نہ خرید سکیں گے، نہ فروخت، اور نہ ہی استعمال کر سکیں گے۔ یہ قانون صدر محمد معیزو نے مئی میں منظور کیا تھا، جس کا مقصد ایک “تمباکو سے پاک نسل” کی تشکیل اور عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

وزارتِ صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پابندی ایک “جرأت مندانہ اور انقلابی قدم” ہے جو عوامی فلاح کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ حکام کے مطابق یہ پالیسی عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول کے اصولوں کے مطابق ہے۔