ملائیشیا: اسلامی مفکرڈاکٹر کمال حسن کا انتقال

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 24-02-2023
 ملائیشیا: اسلامی مفکرڈاکٹر کمال حسن کا انتقال
ملائیشیا: اسلامی مفکرڈاکٹر کمال حسن کا انتقال

 

 

کوالالمپور:کوالالمپورانسٹی ٹیوٹ آف اسلامک انڈرسٹینڈنگ ملائیشیا کے چیئرمین ایمریٹس پروفیسر تان سری ڈاکٹر محمد کمال حسن جمعرات (23 فروری) کی صبح 2.27 بجے 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

محمد کمال، جنہیں 24 فروری 2022 کو ادارےکا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا، ایک ممتاز اسلامی مفکر ہیں جنہوں نے علمی، تحقیق، تعلیم اور انسانی سرمائے کی ترقی کی دنیا میں گراں قدر خدمات انجام دیں ۔

وہ26  اکتوبر 1942 کو کیلنٹن کے پاسیر ماس میں پیدا ہوئے، محمد کمال نے 1975 میں کولمبیا یونیورسٹی، نیویارک میں ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی سطح پر اپنی تعلیم جاری رکھنے سے پہلے 1965 میں یونیورسٹی آف ملایا سے اسلامک اسٹڈیز میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

وہ 1999 سے 2006 تک ملائیشیا کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر کے طور پر بین الاقوامی سطح پر پہچانے گئے تھے۔ ڈاکٹرکمال فکر ساز شخصیت تھے۔آپ بنیادی طور پر قرآنی فکر اوراسلامائزیشن آف نالج کے بنیاد گزاروں میں سے تھے۔ فکرِاسلامی اوراسلامائزیشن آف نالج علم کی اسلامی تشکیل بیسویں صدی میں کثرت سے معرض بحث آنے والے موضوعات میں سے ہے ۔

یہ بحث اس لیے وجود میں لایا گیا تاکہ مغرب کے فکری اور سیاسی غلبہ کے اس دور میں امت مسلمہ کی نشاة ثانیہ کے لیے جدید خطوط پر کام کیا جاسکے۔اس بحث پر جن مفکرین نے کام کیا ان میں ڈاکٹر کمال حسن ایک نمایاں کردار رہے ہیں ۔ ڈاکٹر کمال حسن نظام تعلیم کوصحیح خطوط پر استوارکرنے پر یقین رکھتے تھے ۔انھوں نے جدیدنظامِ تعلیم میں فکری بحران کو ایک بڑا المیہ قراردیاہے۔

اس تعلق سے انھوں نے اسلامائزیشن آف نالج کو وقت کی ایک اہم بحث قراردیاہے اور اس کو فکر و تہذیب کے لیے سنگ میل قراردیا ہے ۔اس تعلق سےانھوں نے زبردست علمی کام بھی کیاہے ۔انھوں نے نیچرل سائنس کو قرآن کے پیراڈائم میں پیش کرنے کی بات کی ہے اور تین جلدوں پر مشتمل کتاب بعنوان

Natural science from the worldview of the Qur'an: an introduction

بھی لکھی ہے جو اس موضوع پر ایک منفرد کتاب ہے۔ ڈاکٹر کمال کابنیادی موضوع فکرِاسلامی اور اسلامائزیشن آف نالج ہے اور ان موضوعات پرانھوں نے کئی اہم مقالے اورکتابیں لکھیں