ترکی اور شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 2200 ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-02-2023
ترکی اور شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 2200 ہلاک
ترکی اور شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 2200 ہلاک

 

 

دمشق: ترکی اور شام میں پیر کی صبح شدید زلزلے نے کئی عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 2200 فراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

ترکی میں 900 سے زائد اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 550 ہو چکی ہے، جبکہ ہزاروں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ پیر کو جنوب مشرقی ترکی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 7.8 تھی۔ اس زلزلے سے کئی شہروں میں عمارتیں منہدم ہوگئیں اور ہمسایہ ملک شام میں بھی نقصان ہوا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر 17.9 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جبکہ 15 منٹ بعد 6.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ترکی کے سرکای ٹی وی کے مطابق زلزلے سے دس صوبے متاثر ہوئے۔ ترک حکام کے مطابق زلزلے کے زیادہ شدید جھٹکے ملک کے جنوب مشرقی حصے میں محسوس کیے گئے

جہاں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ جرمن ریسرچ سینٹر کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت سات اعشاریہ آٹھ تھی جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کا کہنا ہے کہ شدت سات اعشاریہ آٹھ تھی۔

امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق ’زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح چار بج کر 17 منٹ پر آیا جس کی گہرائی تقریباً 18 کلومیٹر تھی۔‘ زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان اور لبنان میں بھی محسوس کیے گئے۔

ترکی کی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت سات اعشاریہ چار تھی جبکہ یو ایس جی ایس نے یہ بھی بتایا ہے کہ کچھ جھٹکے 15 منٹ بعد بھی محسوس کیے جن کی شدت چھ اعشاریہ سات تھی۔

یروشلم اور بیروت کے انٹرنیٹ صارفین نے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹوں میں بتایا کہ وہاں بھی شدید جھٹکے محسوس ہوئے اور انہی کی وجہ سے ان کی آنکھ کھلی۔ صارف ناسپ نے لکھا کہ ’میں گیرینٹیپ میں رہتا ہوں۔ میں سو رہا تھا جب جھٹکے لگنا شروع ہوئے جو بہت خوفناک تھے۔‘ ایمی ڈی نارڈو نے لکھا کہ ’یروشلم میں بھی جھٹکے محسوس ہوئے۔‘

حکومت کے حامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ وسطی شام کے شہر حما میں متعدد عمارتیں جزوی طور پر منہدم ہو گئیں اور شہری دفاع اور فائر فائٹرز ملبے سے زندہ بچ جانے والوں کو نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ شام کے قومی زلزلہ مرکز کے سربراہ راید احمد نے حکومت کے حامی ریڈیو کو بتایا کہ یہ تاریخی طور پر مرکز کی تاریخ میں ریکارڈ کیا جانے والا سب سے بڑا زلزلہ تھا۔

ترکی کا شمار دنیا کے ایسے علاقوں میں ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ زلزلے آتے ہیں۔ ترکی کے صوبہ دوزسے میں 1999 کے اندر 7.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اس زلزلے میں17 ہزار سے زیادہ اموات ہوئی تھیں، جن میں سے تقریبا ایک ہزار اموات استنبول میں ہوئیں۔

جنوری 2020 میں ایلازگ میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا، جس میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسی برس اکتوبر میں بحیرہ ایجین میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 114 اموات اور ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ ماہرین نے طویل عرصے سے متنبہ کر رکھا ہے کہ ایک بڑا زلزلہ استنبول کو تباہ کر سکتا ہے، جس نے حفاظتی احتیاطی تدابیر کے بغیر بڑی عمارتوں کی اجازت دے رکھی ہے۔

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ شام کے مغربی ساحل پر لاذقیہ کے قریب ایک عمارت گر گئی ہے۔ حکومت کے حامی میڈیا کا کہنا ہے کہ وسطی شام کے شہر حما میں کئی عمارتیں جزوی طور پر منہدم ہو گئی ہیں، شہری دفاع اور فائر فائٹرز ملبے سے زندہ بچ جانے والوں کو نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

سب سے بڑا زلزلہ

شام کے قومی زلزلہ مرکز کے سربراہ رائد احمد نے حکومت کے حامی ریڈیو کو بتایا کہ یہ تاریخی طور پر مرکز کی تاریخ میں ریکارڈ کیا جانے والا سب سے بڑا زلزلہ ہے۔ ترکی کی اکیڈمی آف سائنسز میں زلزلہ کے ماہر، ناسی گورور نے مقامی حکام پر زور دیا کہ وہ ممکنہ طور پر تباہ کن سیلاب سے بچنے کے لیے علاقے کے ڈیموں میں شگافوں کی فوری جانچ کریں۔

ترکی دنیا کے سب سے زیادہ فعال زلزلہ زدہ علاقوں میں سے ایک ہے۔ ترکی کے علاقے ڈوزی  میں 1999 میں 7.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔ جو کئی دبائیوں میں ترکی کو پہنچنے والا بدترین زلزلہ تھا۔ اس زلزلے میں 17,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں استنبول میں تقریبا 1,000 افراد شامل تھے۔ ماہرین نے طویل عرصے سے خبردار کیا ہے کہ ایک بڑا زلزلہ استنبول کو تباہ کر سکتا ہے، جس نے حفاظتی احتیاطوں کے بغیر وسیع پیمانے پر عمارت کو تعمیر کرنے کی اجازت دی ہے۔

جس میں 40 جنوری 2020 میں الازیگ میں 6.8 کی شدت کا زلزلہ آیا سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ اور اسی سال اکتوبر میں ترکی کے ایجین ساحل پر 7.0 کی شدت کا زلزلہ آیا جس میں 114 افراد بلاک اور 1000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔