مدینہ: ایئرپورٹ پر ہندوستانی کے عازمین حج کا خیر مقدم

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-05-2023
مدینہ:  ایئرپورٹ پر ہندوستانی کے عازمین حج کا خیر مقدم
مدینہ: ایئرپورٹ پر ہندوستانی کے عازمین حج کا خیر مقدم

 

جدہ: سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ انڈیا کے عازمین کی پروازیں مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر آنے لگی ہیں۔

محکمہ پاسپورٹ کے اہلکار عازمین حج کی امیگریشن کی کارروائی تیزی اور آسانی سے نمٹا رہے ہیں۔
 محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری چیک پوسٹوں پرعازمین حج کی امیگریشن کی کارروائی کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں‘۔
’عازمین حج کی کارروائی آسانی سے نمٹانے کےلیے تمام وسائل مہیا کیے گئے ہیں۔ ایئرپورٹس پر متعدد زبانیں جانے والے اہلکار تعینات ہیں اور انہیں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ڈیوائسز فراہم کیے گئے ہیں‘۔سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ انڈیا کے عازمین کی پروازیں مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر آنے لگی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کے اہلکار عازمین حج کی امیگریشن کی کارروائی تیزی اور آسانی سے نمٹا رہے ہیں۔
 محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری چیک پوسٹوں پرعازمین حج کی امیگریشن کی کارروائی کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں‘۔
’عازمین حج کی کارروائی آسانی سے نمٹانے کےلیے تمام وسائل مہیا کیے گئے ہیں۔ ایئرپورٹس پر متعدد زبانیں جانے والے اہلکار تعینات ہیں اور انہیں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ڈیوائسز فراہم کیے گئے ہیں‘۔
 علاوہ امیں  سعودی ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ افیئرز نے بھی عازمین حج کو طبی اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حج کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
ان اقدامات میں عازمین حج کے مملکت میں داخل ہونے کے بعد انہیں صحت کی خدمات، علاج اور صحت سہولیات سے آگاہی فراہم کرنا شامل ہے۔
وزارت صحت کی جانب سےعازمین کو فراہم کی جانے والی صحت سہولیات بہتر بنانے کے لیے واضح حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔
انڈیا محکمہ پاسپورٹ عازمین حج