جانئیے :انگلینڈ سیریزہندوستان کی‘ وجہ’ سے کیوں نہیں ہوگی پاکستان میں ٹیلی کاسٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-06-2021
کرکٹ ٹیلی کاسٹ میں بھی سیاست
کرکٹ ٹیلی کاسٹ میں بھی سیاست

 

 

اسلام آباد : پاکستان نے اب کرکٹ کو بھی سیاست پر قربان کرنا شروع کردیا ہے۔جس کے سبب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹسٹ سیریز کو پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا کیونکہ حکومت پاکستان نے کرکٹ میچ ٹیلی کاسٹ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

اس کاسبب یہ ہے کہ جنوبی ایشیا کے تمام رائٹس ہندوستانی کمنپیوں کے پاس ہیں۔ البتہ کوشش کی جائے گی کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ کوئی بیچ کا راستہ نکل سکے ۔ کیونکہ پی سی بی اور سرکاری ٹی وی کو کرکٹ نشریات کے نا ہونے پر یقیناً نقصان ہوگا۔

 پاکستان کے بڑ بولے اور متنازعہ وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ سرکاری ٹی وی نے اسٹار اور ایشیا سے کرکٹ کا کنٹریکٹ مانگا ہے، سرکاری ٹی وی کی ہندستانی کمپنی کے ساتھ معاہدے کی درخواست کو منظور نہیں کیاگیا ہے، ہم کسی بھی ہندوستانی کمپنی کے ساتھ معاہدہ نہیں کرسکتے۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کابینہ کی جانب سے ہندوستانی براڈکاسٹرز کے ساتھ معاہدے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز آئندہ ماہ کے آغاز میں کھیلی جانی ہے جس کے لئے پاکستان ٹیم رواں ماہ کے آخر میں روانہ ہوگی۔

 انہوں نے کہا کہ جب تک ہندوستان پانچ اگست کے اقدام سے پیچھے نہیں ہٹتا تب تک ہندوستان سے ہمارے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے اور اسی لئے اصول کے تحت ہی پی ٹی وی کی درخواست منظور نہیں کی گئی۔کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی ہندوستانی کمپنی سے کاروبار نہیں کر سکتے۔