پاکستان میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں 5 افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-03-2021
پاکستان میں دوبارہ سے دہشت گردی  نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے
پاکستان میں دوبارہ سے دہشت گردی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے

 

 

اسلام آباد

مکمل ایک دہائی تک دہشت گردی کی مار جھیل کر اس پر قابو پانے کے بعد پاکستان میں دوبارہ سے اس لعنت نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ملک کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

ضلع سبی کے ڈپٹی کمشنر یاسر خان بجائی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ بابر کچ کے علاقے سے مزدوروں سے بھری گاڑی واپس آرہی تھی کہ اچانک بارودی سرنگ میں دھماکہ ہو گیا ۔ اس کے نتیجے میں کئی لوگوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

سیکورٹی اہلکاروں نے علاقہ کا محاصرہ کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔