کرشنا جنم بھومی کیس: کورٹ نے کی مسجد کو ہٹانے کی عرضی منظور

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-05-2022
کرشنا جنم بھومی کیس: کورٹ نے مسجد کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی کی منظور
کرشنا جنم بھومی کیس: کورٹ نے مسجد کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی کی منظور

 

 

متھرا: ایک اور تنازعہ اب عدالت کی جانب رواں دواں ہوگیا ہے۔ متھرا  میں ایک شاہی عید گاہ مسجد کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی ایک عرضی کو اتر پردیش کی ایک عدالت نے منظوری دیدی ہے ۔ جس میں "کرشن جنم بھومی" یا بھگوان کرشن کی جائے پیدائش پر تعمیر کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

یہ مقدمہ ہندو تنظیموں کی طرف سے 17ویں صدی کی شاہی عیدگاہ مسجد کو کٹرا کیشو دیو مندر سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ جن کا دعویٰ ہے کہ یہ مسجد بھگوان کرشن کی جائے پیدائش پر بنائی گئی ہے۔

درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ شاہی عیدگاہ مسجد، کرشن جنم بھومی کے قریب مغل بادشاہ اورنگزیب کے حکم پر 1669-70 میں تعمیر کی گئی تھی۔لکھنؤ کی رہنے والی رنجنا اگنی ہوتری نے کٹرا کیشو دیو مندر کے "بچے بھگوان کرشن کے دوست" کے طور پر مقدمہ دائر کیا تھا۔

متھرا کی ضلع عدالت میں کرشنا جنم بھومی عیدگاہ مسجد تنازعہ کی سماعت 6 مئی کو مکمل ہوئی۔ تمام فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

درخواست میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ بھگوان کرشن کی جانب سے شری کرشن کی جائے پیدائش کی 13.37 ایکڑ زمین واپس دی جائے۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ تقریباً چار سو سال قبل اورنگزیب کے حکم سے اس کے بڑے حصے پر مندر کو مسمار کرنے کے بعد کیشو دیو ٹیلا اور شاہی عیدگاہ مسجد زمین پر ناجائز قبضہ کرکے تعمیر کی گئی تھی۔

 اس عرضی میں بھی پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور کردہ دھرماستھلا ایکٹ (عبادت کے مقامات ایکٹ) 1991 کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مذہبی مقامات کا نظم و نسق اور امن و امان ریاست کی فہرست میں شامل ہیں۔ 

ریاستی حکومتوں کو اس سلسلے میں قانون اور قواعد بنانے کا اختیار ہے۔ ایسے میں پارلیمنٹ نے یہ قانون بنا کر ریاستوں کے دائرہ اختیار میں مداخلت کی ہے۔

مرکز کا یہ قدم آئین کے وفاقی ڈھانچے کے نظام کو نقصان پہنچانے والا ہے لہٰذا عدالت اسے غیر قانونی قرار دے کر منسوخ کرے۔

 یہ مقدمہ ایڈوکیٹ رنجنا اگنی ہوتری اور دیگر چھ ساکھوں نے لارڈ شری کرشنا ویراجمن، کٹرا کیش دیو کھیوٹ، موجا متھرا بازار سٹی کی جانب سے ان کے قریبی دوست کے طور پر دائر کیا ہے۔