کولکاتہ سے ڈھاکہ: ٹرین کا سفر محض ساڑھے تین گھنٹے میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-06-2021
ایک بڑا فائدہ ہوگا اس برج سے
ایک بڑا فائدہ ہوگا اس برج سے

 

 

 کولکاتہ : بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے کولکاتہ پہنچنے میں صرف ساڑھے تین گھنٹے لگیں گے۔ اس کے لئے ، پدما سیتو ریل کنیکٹوٹی پروجیکٹ کا کام مکمل ہونے کا انتظار ہو رہا ہے ۔ اس کے علاوہ ، تریپورہ کے دارالحکومت اگرتلہ سے کولکاتہ کے راستے ڈھاکہ جانا ، صرف پانچ سے چھ گھنٹے کا وقت لگے گا۔ اس کا دعوی بنگلہ دیش کے وزیر ریلوے محمد نور الاسلام سوجن نے کیا ہے۔

" انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش میں پچھمانچل ریلے لائن براڈ گیج ہے جبکہ پوروانچل میٹر گیج ہے۔ اب سب کو براڈ گیج میں تبدیل کیا جا رہا ہے جس سے بھارت کےس اتھ ریلوے کے ذریعہ رابطہ اور زیادہ تیزی سے بڑھے گا۔

 پدما ندی پر تعمیر کیے جارہے ریلوے پل کے فوائد کو بیان کرتے ہوئے ، وزیر نے کہا کہ اب ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین فاصلہ مزید کم ہوجائے گا۔ ابھی تک ڈھاکہ سے کولکاتہ کے درمیان ٹرین کا سفر 400 کلومیٹر سے زیادہ ہوتا تھا۔ اس میں سے ، بنگلہ دیش میں 280 کلومیٹر اور مغربی بنگال میں 129 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا تھا ، لیکن پدما ریل پل کی تعمیر کے بعد ڈھاکہ کنٹونمنٹ اسٹیشن سے جیشور ہوتے ہوئے کولکاتہ جانے کے لئے صرف 251 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ہوگا۔ اس کے لئے بنگلہ دیش کی سرحد میں 172 کلومیٹر اور اس کے بعد بیناپول سے کولکاتہ تک صرف 79 کلومیٹر کا سفر طے ہوگا۔ اس میں صرف تین گھنٹے لگیں گے۔