کابل: ایک اور مسجد میں دھماکہ،33 ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-04-2022
افغانستان میں ایک اور مسجد میں دھماکہ،33 ہلاک
افغانستان میں ایک اور مسجد میں دھماکہ،33 ہلاک

 

 

 کابل : طالبان کے ترجمان نے بتایا کہ شمالی افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران ایک سنی مسلک کی مسجد اور مدرسے میں دھماکے سے 33 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکومتی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےایک بیان میں کہا کہ دھماکہ قندوز کے ضلع امام صاحب کی ایک مسجد میں ہوا جس میں بچوں سمیت 43 شہری زخمی ہوئے۔

ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران ایک مسجد میں دھماکہ ہوا، عینی شاہدین نے اس دھماکے میں درجنوں ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان عبید اللہ عابدی نے بتایا کہ دھماکہ قندوز شہر کے شمال میں واقع مولوی سکندر مسجد میں ہوا۔

یہ دھماکا اس وقت ہوا ہے جب ایک روز قبل داعش نے مزار شریف کی ایک شیعہ مسجد پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

اس میں کم از کم 12 نمازی ہلاک اور 58 افراد زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے قندوز شہر میں بھی ایک حملے کا دعویٰ کیا تھا جس میں چار افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے۔

جمعہ کے روز طالبان حکام نے کہا تھا کہ انہوں نے مزار شریف کی مسجد میں جمعرات کو ہونے والے بم دھماکے داعش کے’ماسٹر مائنڈ‘ کو گرفتار کر لیا ہے۔