لاہور میں دھماکہ ۔3 افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
دھماکہ کے بعد کا منظر
دھماکہ کے بعد کا منظر

 

 

لاہور: آج پاکستان کے لاہور میں ایک دھماکہ ہوا ۔جس نے خوف و ہراس پیدا کردیا۔شہر کے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی جبکہ 17 افراد زخمی ہیں۔جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکا ایک گھر میں ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے سے ایک گھر زیادہ متاثر ہوا جبکہ دیگر گھروں کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 16 افراد زخمی ہوئے جن میں پولیس اہلکار، ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں اور جلنے کے باعث تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 16 افراد زخمی ہوئے جن میں پولیس اہلکار، ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں اور جلنے کے باعث تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

ایک شخص موٹر سائیکل کھڑی کر کے گیا، پھر دھماکا ہو گیا: عینی شاہدذرائع کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ آیا دھماکا کسی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا یا پھر یہ گیس پائپ لائن کا دھماکا تھا تاہم سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کی ایک عینی شاہد خاتون کا کہنا ہے کہ ایک آدمی موٹر سائیکل کھڑی کر کےگیا،پھر موٹر سائیکل دھماکےسے پھٹ گئی جبکہ اس قسم کی اطلاعات بھی ہیں کہ دھماکا خیز مواد ایک رکشے میں رکھا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دھماکے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے جناح اسپتال اور دیگر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے جناح اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے علاج و معالجے کا جائزہ بھی لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام کچھ دیر میں وزیر اعلیٰ کو پیش کریں گے، دھماکے میں 30کلو گرام سے زائد دھماکا خیز اور غیر ملکی ساختہ مواد استعمال ہوا ہے ۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکے میں بال بیئرنگ ، کیل اور دیگر بارودی مواد استعمال ہوا،دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب تھا،دھماکا کنٹرول ڈیوائس سے کھڑی کار میں کیا گیا، جس کے نتیجے میں دھماکے کی جگہ 3فٹ گہرا اور 8فٹ چوڑا گڑھا ہوا۔ رپورٹ میں مزید بتایا کہ دھماکے سے 100مربع فٹ ریڈیئس کا علاقہ تباہ ہوا، دھماکا ہونے کی وجہ سے اطراف کی عمارتوں کو بھی شدیدنقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب لاہور جناح اسپتال میں دھماکے کے متاثرین کے لیے ہیلپ لائن ڈیسک قائم کردی گئی ہے،جس سےزخمیوں کے لواحقین کو معلومات دی جائیں گی۔