مشہد: ایران کے مقتول سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مقدس شہر مشہد میں روضۂ امام رضاؑ کے احاطے میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں ایک ہفتے سے جاری بڑے جنازوں، تعزیتی اجتماعات اور سرکاری ریلیوں کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ آیت اللہ خامنہ ای 28 فروری کو جنگ کے پہلے روز امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔
.webp)
تدفین کے موقع پر مشہد میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ آیت اللہ خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو ایک ٹرک پر رکھ کر انتہائی آہستہ رفتار سے لوگوں کے ہجوم کے درمیان روضۂ امام رضاؑ کی جانب لے جایا گیا۔ سیاہ لباس میں ملبوس سوگوار ایرانی پرچم لہرا رہے تھے، مرحوم رہنما کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے اور انقلابی نعروں سے مزین سرخ بینرز بھی ان کے ہاتھوں میں تھے۔
"We are followers of the Imam and we seek revenge..."
— Khamenei Media (@Khamenei_m) July 9, 2026
A unified chant echoes from the people gathered in the Prophet Muhammad Courtyard at the holy shrine of Imam Reza (pbuh), an hour before the funeral prayer over the sacred body of #MartyrKhamenei#WeMustRise pic.twitter.com/xqQVWNbHuF
جنازے کے جلوس میں شریک بعض افراد نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دھمکی آمیز نعروں اور پیغامات پر مشتمل بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر امریکہ کے خلاف نعرے بازی اور امریکی پرچم نذرِ آتش کرنے کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے، جو 1979 کے ایرانی اسلامی انقلاب کے بعد سے حکومت کے حامی اجتماعات کا ایک نمایاں حصہ رہے ہیں۔


دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی فوجی کارروائیوں اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پر اس کی مداخلت کے باعث اس اہم بحری گزرگاہ کی بحالی کا عمل متاثر ہوا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایران کی نگرانی میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی آمدورفت جنگ سے پہلے کی سطح کے تقریباً 50 فیصد تک بحال ہو چکی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال صرف انہی بحری جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی جا رہی ہے جو تہران کی جانب سے مقرر کردہ بحری راستوں پر سفر کر رہے ہیں۔
مآیت اللہ علی خامنہ ای رواں برس 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملوں میں ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد مغربی ایشیا میں وسیع پیمانے پر کشیدگی اور مسلح تصادم نے جنم لیا۔
گزشتہ ماہ امریکہ اور ایران کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت (MoU) طے پائی تھی، جس کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی کا خاتمہ اور 60 روزہ سفارتی مذاکرات کا آغاز تھا۔ اس معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت، ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر تکنیکی امور پر مذاکرات کیے جانے تھے۔
تاہم بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ان کے نزدیک ایران کے ساتھ جنگ بندی اور مذاکرات کا عمل اب ختم ہو چکا ہے اور وہ تہران کے ساتھ مزید کسی قسم کی سفارتی بات چیت نہیں کرنا چاہتے۔
ترکی میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں امن عمل اب اختتام پذیر ہو چکا ہے اور وہ ایران کے ساتھ مزید معاملات طے کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایران کے مذاکرات کار بات چیت کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کے نزدیک اس عمل کو جاری رکھنا وقت کا ضیاع ہے۔
دوسری جانب آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد ان کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا، جس کے بعد ملک کی مذہبی اور سیاسی قیادت میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔