ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا (79) کی حالت 'انتہائی تشویشناک' ہے یہ اطلاع ان کی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سکریٹری جنرل، مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے دی انہوں نے پورے ملک کے عوام سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے
واضح رہے کہ بیگم ضیا کو 23 نومبر کی دیر رات ایورکیئر اسپتال کے کورونری کیئر یونٹ (سی سی یو) میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں مقامی اور غیر ملکی ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی سخت نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کی رات سے ان کی حالت مزید خراب ہوگئی ہے اور ان کے دل اور پھیپھڑوں دونوں میں انفیکشن پھیل گیا ہے۔
بی این پی رہنما عالمگیر نے کہا کہ جمہوریت کے لیے بیگم ضیا کی طویل جدوجہد نے ان کی صحت پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ ان کی بگڑتی حالت نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے