کراچی ۔ سخت گرمی اور بجلی غائب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
تاریکی میں ڈوبا کراچی
تاریکی میں ڈوبا کراچی

 

 

پاکستان میں بجلی کی ابتر حالت ہے ،لوگ یہ بھول جاتےہیں کہ پچھلی بار بجلی کب آئی تھی۔اب کراچی ایسے حالات کا سامنا کررہا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ملیر ماڈل کالونی، انڈس ٹاؤن، مہران ٹاؤن، کوثر ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، چشتی نگر، ناگن چورنگی، یوپی سوسائٹی اور اسکیم 33 سمیت متعدد علاقوں کی بجلی غائب ہے۔سخت گرمی اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہری پریشانی سے دوچار ہیں۔ کراچی میں طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے۔الیکٹرک مونس علوی کو طلب کیا تھا۔ ترجمان گورنر سندھ کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ کراچی میں جاری لوڈشیڈنگ کے معاملات کو ذاتی طور پر دیکھیں اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔مگر حالات بد سے بدتر ہورہے ہیں۔