کابل ڈرون حملہ: معاوضہ کے ساتھ لواحقین کی امریکہ منتقلی ہوگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-10-2021
کابل ڈرون حملہ: معاوضہ کے ساتھ لواحقین کی امریکہ منتقلی ہوگی
کابل ڈرون حملہ: معاوضہ کے ساتھ لواحقین کی امریکہ منتقلی ہوگی

واشنگٹن : امریکہ نے اب غلطی کا پوری طرح اعتراف کرلیا بلکہ اب کی قیمت بھی ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔امریکہ نے اب اعلان کیا ہے کہ  وہ ان 10 افراد کے لواحقین کے لیے تعزیتی معاوضہ ادا کرنے کے لیے تیار ہے جو اگست میں افغانستان میں ایک ’غلط‘ ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ 

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ محکمہ دفاع بھی اس حوالے سے محکمہ خارجہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ زندہ بچ جانے والے خاندان کے افراد کو امریکہ منتقل کیا جا سکے۔

کربی نے کہا کہ یہ معاملہ انڈر سیکریٹری برائے دفاعی پالیسی ڈاکٹر کولن کال اور غیر سرکاری تنظیم ’نیوٹریشن اینڈ ایجوکیشن انٹرنیشنل‘ (این ای آئی) کے بانی اور صدر ڈاکٹر سٹیون کوون کے درمیان جمعرات کو ہونے والی ایک ملاقات میں اٹھایا گیا تھا۔
ڈاکٹر کال نے کہا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے متاثرہ افغان خاندان کے افراد کو تقاضے کے بغیر تعزیتی معاوضہ ادا کرنے کے عزم کو دہرایاْ۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ لواحقین کو کتنی رقم ادا کی جائے گی۔

افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران کابل کے ہوائی اڈے پر داعش کے خودکش حملے میں سو سے زائد افغان اور 13 امریکی فوجی مارے گئے تھے۔ اس کی جوابی کارروائی میں امریکہ نے 29 اگست کو کابل میں زمرائی احمدی نامی شخص کی گاڑی کو داعش سے منسلک سمجھ پر ڈرون سے نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں سات بچوں سمیت خاندان کے 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ان 10 افراد کے لواحقین کے لیے تعزیتی معاوضہ ادا کرنے کے لیے تیار ہے جو اگست میں افغانستان میں ایک ’غلط‘ ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

 پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ محکمہ دفاع بھی اس حوالے سے محکمہ خارجہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ زندہ بچ جانے والے خاندان کے افراد کو امریکہ منتقل کیا جا سکے۔

کربی نے کہا کہ یہ معاملہ انڈر سیکریٹری برائے دفاعی پالیسی ڈاکٹر کولن کال اور غیر سرکاری تنظیم ’نیوٹریشن اینڈ ایجوکیشن انٹرنیشنل‘ (این ای آئی) کے بانی اور صدر ڈاکٹر سٹیون کوون کے درمیان جمعرات کو ہونے والی ایک ملاقات میں اٹھایا گیا تھا۔

 ڈاکٹر کال نے کہا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے متاثرہ افغان خاندان کے افراد کو تقاضے کے بغیر تعزیتی معاوضہ ادا کرنے کے عزم کو دہرایاْ۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ لواحقین کو کتنی رقم ادا کی جائے گی۔ افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران کابل کے ہوائی اڈے پر داعش کے خودکش حملے میں سو سے زائد افغان اور 13 امریکی فوجی مارے گئے تھے۔ اس کی جوابی کارروائی میں امریکہ نے 29 اگست کو کابل میں زمرائی احمدی نامی شخص کی گاڑی کو داعش سے منسلک سمجھ پر ڈرون سے نشانہ بنایا تھا۔

اس حملے میں سات بچوں سمیت خاندان کے 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔