کابل : پاکستانی سفارت خانے پر حملہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-12-2022
کابل :  پاکستانی سفارت خانے پر حملہ
کابل : پاکستانی سفارت خانے پر حملہ

 

 

کابل: افغانستان کے دالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملے میں پاکستانی سفارت خانے کا ایک سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ’جمعے کو پاکستانی سفارت خانے کے کمپاؤنڈ پر حملہ کیا گیا جس کا نشانہ پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمان نظامانی تھے، جو محفوظ رہے۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ’میں کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر بزدلانہ حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میں اس بہادر سکیورٹی گارڈ کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے ان (ناظم الامور) کی جان بچانے کے لیے خود گولی کھا لی

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں سکیورٹی گارڈ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں اور اس گھناؤنے فعل کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا ہوں

اس کے علاوہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغان حکومت افغانستان میں پاکستانی سفارتی حکام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں کابل میں موجود پاکستانی مشن کے سربراہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات اور حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ’میں اس گارڈ کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے خود گولی کھا کر پاکستانی مشن کے سربراہ کی جان بچائی۔‘ انہوں نے زخمی ہونے والے سکیورٹی گارڈ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔