کابل:وزیر کے گھر پر حملہ۔عوام طالبان کے خلاف سڑکوں پر آگئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-08-2021
کابل کے گرین زون میں دھماکہ
کابل کے گرین زون میں دھماکہ

 

 

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق کار بم دھماکا قائم مقام وزیردفاع کی رہائش گاہ کے قریب ہوا۔ جو کہ کابل کے قلب میں واقع ہے۔

یہی نہیں قائم مقام وزیر دفاع بسمہ اللہ خان  کے گھر میں دو دہشت گردوں نے داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

اس واقعہ میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے چنگل سے تیس افراد کو بچایا گیا ہے۔

اس حملہ نے جہاں سنسنی پیدا کردی وہیں عوام کو سڑکوں پر لا دیا۔افغان باشندوں نے حملے کے بعد طالبان کے خلاف جلوس نکالا۔

فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج رہی تھی۔سڑکوں پھر دھماکے کے بعد اندھیرا ہوگیا تھا لیکن اے ٹی این نیوز کے ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہزاروں افراد سڑک پر نعرے لگا رہے تھے۔

حملے کے بعد یے مظاہرہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کابل میں اب طالبان کے خلاف لوگ لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ 

لوگوں نے اس خدشہ کے باوجود سڑکوں پر گشت کیا کہ دو دہشت گرد علاقہ میں موجود ہیں۔

افغان پولیس اور فوج کی حمایت میں لوگوں نے نعرے لگائے اور حملہ آوروں کے خلاف نفرت اور بے زاری کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر حملے کے بعد کابل کے گرین زون میں عوامی مظاہرے کے ویڈیو گشت کررہے ہیں۔

اسلامک سیٹ گروپ نے کابل میں کچھ حالیہ حملوں کا دعویٰ کیا ہے لیکن بیشتر کا دعویٰ نہیں کیا گیا ، حکومت نے طالبان کو اور طالبان نے حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا۔

دھماکے کے تقریبا ایک گھنٹے بعد ، کابل کے رہائشی چھتوں اور بالکونیوں پر جمع ہوئے اور افغان سیکورٹی فورسز کی حمایت میں "اللہ اکبر" کا نعرہ لگایا۔ ابتدائی طور پر تھوڑی دیر کے دوران ، شہر بھر سے نعرے تیز ہو گئے اور ان کے شروع ہونے کے ایک گھنٹے بعد بھی سنا جا سکتا ہے۔

دھماکے کے مقام پر فائرنگ ہوئی، جبکہ مسلح افراد وزیر دفاع کے گھر میں بھی داخل ہوگئے تھے۔

کابل پولیس چیف کے ترجمان فردوس فرامرز نے بتایا کہ علاقے کے سیکڑوں باشندوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بعدازاں قائم مقام وزیر دفاع بسمہ اللہ خان نے ایک ویڈیو پیغام میں عوام کو بتایا کہ وہ محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اہلکار گھر گھر تلاشی لے رہے ہیں اگر علاقے میں مزید حملہ آور چھپے ہوئے ہوں۔ وزارت صحت کے ترجمان دستگیر نظاری نے بتایا کہ حملے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے اور انہیں دارالحکومت کے اسپتالوں میں لے جایا گیا۔

awazurdu

کسی نے فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن یہ اس وقت سامنے آیا جب طالبان باغی ایک حملے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں جو ملک کے جنوب اور مغرب میں صوبائی دارالحکومتوں پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

پچھلے ہفتے مغربی ہرات کے باشندوں نے طالبان کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے لڑائی کے باوجود سڑکوں پر مورچہ سنبھال لیا تھا۔ دوسرے شہروں میں بھی لوگوں نے اپنے گھروں سے نعرے لگا کر ان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ افغانستان میں  امریکی افواج کے انخلا کے بعد سے طالبان اور سرکاری فوج کے درمیان ٹکراو جاری ہے۔ طالبانن کی طاقت میں زبردست اضافہ کا دعوی کیا جارہا ہے۔ کابل میں یہ حملہ اسی طاقت کا مظاہرہ ہو سکتا ہے۔

تاہم اس واقعے کے بعد کسی طرح کے جانی نقصان سے متعلق اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔