کابل: ہوٹل میں پھنسے امریکیوں کو ہیلی کاپٹر سے نکال لیا گیا

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-08-2021
بچاو مہم
بچاو مہم

 



 

کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہوٹل میں پھنسے 169 امریکیوں کو 3 ہیلی کاپٹرز سے نکال لیا گیا۔ امریکا کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہوٹل میں پھنسے 169 امریکی شہریوں کے انخلاء کے لیے 3 ہیلی کاپٹرز تعینات کیئے گئے۔

یہ بات ایک بیان میں امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے بتائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ امریکی شہریوں کو کابل ایئر پورٹ کے قریب ہوٹل سے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے نکالا گیا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر رش کے باعث امریکی شہری ایئر پورٹ نہیں پہنچ سک رہے تھے۔