اکتیس اگست کے بعد کابل ہوائی اڈہ طالبان کے حوالے: پنٹاگن

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-08-2021
اکتیس اگست  کے بعد کابل ہوائی اڈہ طالبان کے حوالے: پنٹاگن
اکتیس اگست کے بعد کابل ہوائی اڈہ طالبان کے حوالے: پنٹاگن

 

 

نیو یارک

 ابھی ابھی پینٹاگن نے پریس بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ 31 اگست 2021 کے بعد کابل ہوائی اڈہ طالبان کے حوالے کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ  وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا نے 24 گھنٹوں میں افغانستان سے 19ہزار افراد کا انخلا کروایا۔

 وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق 14 اگست 2021 سے اب تک افغانستان سے نکالے گئے افراد کی تعداد 82 ہزار 300 ہوگئی۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ 41 امریکی اور 48 اتحادی ملکوں کی پروازوں سے یہ انخلا کروایا گیا۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دیگر افراد کے انخلا کے لیے آخری لمحہ بھی کار آمد بنائیں گے۔

ڈومینک راب نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ افغانستان سے تقریباً تمام برطانوی شہریت رکھنے والے افراد کا انخلا ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال دیکھنا چاہتے ہیں، ہم نے طالبان کے کنٹرول کے بعد سے اب تک 9 ہزار سے زائد افراد کو برطانیہ پہنچایا ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی وزیر برائے یورپی امور کاکہنا ہے کہ قوی امکان ہے افغانستان سے انخلا کا فرانسیسی آپریشن جمعرات تک ختم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے 500 سے زائد روسی باشندے لانے کے لیے 4 طیارے بھیج رہے ہیں۔