اسرائیل میں گھر سے باہر ماسک لگانا ضروری نہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ماسک سے آزادی پرخوشی مناتی لڑکیاں
ماسک سے آزادی پرخوشی مناتی لڑکیاں

 

 

تل ابیب

اسرائیل کی وزارت صحت نے ملک میں کامیاب ٹیکہ کاری کے سبب مریضوں کی تعداد میں کافی کمی آنے کے بعد لوگوں کے لئےکھلی ہوا میں ماسک لگانےکی پابندی ہٹاد دی ہے

وزارت نے سنیچر کو کہا ’’پورے ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آنے پر ہیلتھ ڈائرکٹر ہیزی لیوی کو پابندی کو منسوخ کرنے کے حکم پر دستخط کرنے کا ہدایت دی ہے تاکہ لوگوں کے لئے سنیچر سے کھلے میں ماسک لگانا ضروری نہیں ہوگا‘‘۔

وزارت نے لوگوں کو گھر سے باہر بھیڑ بھاڑ والے مقامات اور دیگر تقاریب میں ماسک لگانے کی صلاح دی اور زور یکر کہا کہ ماسک ابھی بھی گھر کے اندر پہننے کی ضرورت ہے۔ لیکن لوگوں کے لئے کھلے علاقوں اور جہاں بھیڑ نہ ہو، ماسک پہننا ضروری نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ 20 دسمبر سےکورونا وائرس کے خلاف ٹیکہ کاری مہم شروع کی تھی اور دنیا میں اسرائیل سب سے تیزی سے ویکسین لگانے والےممالک میں شمار کیا جانے لگاہے۔

اسرائیل کی وزارت صحت کے ترجمان انت ڈینیلی نےمارچ میں کہا تھا کہ ملک کا منصوبہ ہے کہ سبھی ضروری معیاری عمل مکمل کرتے ہی ملک کے 12۔16 عمر کے بچوں کو ٹیکہ لگانا شروع کردیا جائے گا۔ (ایجنسی ان پٹ)