اسرائیلی حملے، 6 بچوں سمیت 23 افراد ہلاک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 21-04-2024
 اسرائیلی حملے، 6 بچوں سمیت 23 افراد ہلاک
اسرائیلی حملے، 6 بچوں سمیت 23 افراد ہلاک

 

غزہ : غازہ کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے بعد اسرائیل نے نئے علاقوں میں ممباری شروع کر دی ہے ,اقوام متحدہ اور امریکہ کی مخالفت کے باوجود اسرائیل نے پھر سے فلسطینی کیمپوں میں بمباری کی ہے، جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں چھ بچوں سمیت کم سے کم 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں نور شمس پناہ گزین کیمپ پر ایک حملے میں بھی 14 فلسطینیوں کو ہلاک کیا گیا۔ جمعہ کو دیر گئے رفح کے مغربی علاقے تل سلطان میں حملہ ہوا۔ النجار ہسپتال میں لواحقین روتے رہے اور بچوں کی کفن پوش لاشوں کو گلے لگاتے رہے سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد اسرائیل میں 12 سو افراد ہلاک ہوئے تھے جس میں زیادہ تعداد شہریوں کی تھی۔ حماس نے 250 افراد کو یرغمال بنا کر غزہ منتقل کر دیا تھا۔

اسرائیل کے مطابق غزہ میں اب بھی تقریباً 130 یرغمالی موجود ہیں اور 30 سے زیادہ ہلاک ہو گئے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق محصور غزہ کی پٹی میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 76 ہزار 901 ہے۔
سنیچر کو غزہ کی وزارت صحت نے کہا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے 37 افراد کی لاشیں غزہ کے ہسپتالوں میں لائی گئیں۔ 68 زخمیوں کو بھی ہسپتالوں میں پہنچایا گیا۔
اسرائیلی فورسز نے جمعہ کو علی الصبح فلسطینی شہر طولکرم کے قریب نور شمس کے علاقے میں کارروائی شروع کی اور سنیچر تک مسلح جنگجوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا
 اسرائیل مغربی کنارے کے قصبوں اور شہروں میں متواتر چھاپے مار رہا ہے۔  ہلاک والوں میں عسکریت پسندوں کے علاوہ پتھراؤ کرنے والے اور راہگیر بھی شامل ہیں۔ کچھ اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں بھی مارے گئے ہیں