پر تھ، 26 اگست (دی کنورسیشن) : اسرائیلی دفاعی افواج(IDF) کے سینئر حکام نے اعلان کیا ہے کہ تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار ریزروسٹ فوجیغزہ شہر پر قبضے کے لیے مجوزہ اسرائیلی فوجی آپریشن میں حصہ لیں گے۔ ماہرین کے مطابق لڑائی 2026 تک جاری رہنے کا امکان ہے۔پہلی کھیپ کے طور پر 40 ہزار سے 50 ہزار ریزروسٹفوجی 2 ستمبرکو ڈیوٹی کے لیے طلب کیے جائیں گے۔
لازمی فوجی خدمت اور دوہری شہریت
اسرائیلی قانون کے تحت ہر شہری یا مستقل رہائشی کو 18 سے 36 ماہتک (عمر، ازدواجی حیثیت اور جنس کی بنیاد پر) فوج میں خدمات انجام دینا لازمی ہے، جس کے بعد دس سال تک ریزرو ڈیوٹی دینا پڑتا ہے۔
دوہری شہریت رکھنے والے افراد جو بیرون ملک مقیم ہیں، وہ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں اور انہیں قونصل خانوں یا سفارتخانوں کے ذریعے اپنی فوجی حیثیت واضح کرنا پڑتی ہے۔
7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے لازمی فوجی مدت کو بڑھا کر تین سال کر دیا، جس سےIDF کی طاقت 1,69,500 فعال فوجیوںاور 4,65,000 ریزروسٹتک پہنچ گئی۔ ان میں بڑی تعداد اسرائیل میں رہنے والوں کی ہے لیکن کئی ہزار فوجی بیرون ملک بھی مقیم ہیں۔
آئی سی جے اور اقوام متحدہ کے ماہرین کی آراء
جولائی 2024 میں بین الاقوامی عدالت انصاف(ICJ)نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے قانونی نتائج پر ایک مشاورتی رائے دی، جس میں کہا گیا کہ تمام اقوامِ متحدہ کے رکن ممالک پر لازم ہے کہ وہ اس قبضے کو قائم رکھنے میں اسرائیل کی کوئی مدد نہ کریں۔اس سے قبل عدالت نے کہا تھا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو ممکنہ نسل کشی سے تحفظ دینے کا حق حاصل ہے۔
آئی سی جے کی رائے کے بعد 40 آزاد اقوام متحدہ کے ماہریننے ریاستوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کوIDF میں شامل ہونے سے روکیں تاکہ وہ ممکنہ طور پر جنگی جرائم یا انسانیت کے خلاف جرائم میں شریک نہ ہوں۔اسی سال اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے قائم کردہ ایک آزاد کمیشن نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جرائم کے مرتکب افراد کی تحقیقات اور ان پر مقدمہ چلائیں۔
دوسرے ممالک کا رویہ
امریکہ، فرانس، کینیڈا، جرمنی اور برطانیہ میں غیر ملکی فوجوں میں بھرتی کے خلاف قوانین موجود ہیں، لیکنIDF کو اس سے استثنیٰ حاصل ہے یا ان قوانین کی نرمی سے تشریح کی جاتی ہے۔آسٹریلیا میں شہریوں کو کرائے کے فوجیوں کے طور پر غیر ملکی تنازعات میں شامل ہونے کی اجازت نہیں، تاہم باقاعدہ افواج میں شمولیت کی اجازت ہے۔ البتہ وہاں کا قانون اپنے شہریوں کو ان علاقوں میں جانے سے روکتا ہے جہاں کسی دہشت گرد تنظیم کی سرگرمیاں ہوں۔جنوبی افریقہ میں اپنے شہریوں کو غیر ملکی جنگوں میں شامل ہونے پر قانونی پابندی ہے اور اس نے خاص طور پرIDF میں شمولیت پر کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے، اگرچہ عمل درآمد شاذ و نادر ہی ہوا ہے۔
سول سوسائٹی کی تحریکیں
ریاستوں کی ذمہ داریاں
ہمارے سروے میں شامل دس ممالک — امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، آسٹریلیا، برازیل، ارجنٹینا، روس اور جنوبی افریقہ — سب جنیوا کنونشنز، تشدد کے خاتمے کے کنونشن اور نسل کشی کے کنونشن کے فریق ہیں۔ یہ معاہدے رکن ممالک پر لازم کرتے ہیں کہ وہ صرف جرائم کی سزا نہ دیں بلکہ انہیں روکنے کے لیے بھی اقدامات کریں۔
اسرائیل کی جانب سے 1 لاکھ 30 ہزار ریزروسٹکی بھرتی اس امکان کو بڑھا دیتی ہے کہ مزید دوہری شہریت رکھنے والے شہری ایک ایسے تنازع میں شامل ہوں گے جسے اقوامِ متحدہ اور آئی سی جے غیر قانونی قرار دے چکے ہیں۔دوہری شہریت والوں کے لیے یہ خطرہ دوہرا ہے: وہ نہ صرف ایک طویل جنگ میں شامل ہوں گے بلکہ مستقبل میں سنگین جرائم پر مقدمات کا سامنا بھی کر سکتے ہیں۔ریاستوں کے لیے بھی خطرہ یہی ہے کہ اگر وہ خاموش رہیں اور کوئی اقدام نہ کریں تو انہیں بھی نسل کشی میں شریک سمجھا جا سکتا ہے۔اب سوال یہ ہے کہ آیا حکومتیں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گی اور اپنے شہریوں کو خبردار کریں گی یا پھر ان پر قانونی کارروائی بھی کریں گی۔