اسرائیل- فلسطین تنازعہ:بائیڈن کو 28 امریکی سینیٹرز کا خط

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-05-2021
بائیڈن
بائیڈن

 

 

واشنگٹن

امریکی صدرجوبائیڈن کواسرائیل فلسطین تنازع پر 28 امریکی سینیٹرز نے خط لکھا ہے، جس میں صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ 28 امریکی سینیٹرز نے اپنے خط میں جانوں کا ضیاع روکنے کے لئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

قبل ازیں امریکا نے اسرائیل فلسطین تنازع پر سلامتی کونسل کا مشترکہ بیان تیسری بار بھی رکوادیا، مشترکہ بیان میں اسرائیل فلسطین تنازع روکنے، شہریوں کے تحفظ کے لیے کہا گیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل کا مشترکہ بیان کا مسودہ چین، تیونس اور ناروے نے تیار کیا تھا۔ (ایجنسی ان پٹ )