دیِر البلح: اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے اُن فلسطینیوں کو، جو پہلے ہی بھوک مری کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، ہفتے کے روز ہدایت دی کہ وہ شہر خالی کر کے جنوب میں قائم انسانی ہمدردی کے علاقے کی طرف چلے جائیں۔
اسرائیل کی یہ ہدایت اس وقت سامنے آئی ہے جب وہ اس علاقے پر قبضہ کرنے کے لیے اپنی کارروائی کو مزید وسعت دے رہا ہے، جس میں اونچی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ تقریباً دس لاکھ آبادی والے اس شہر کے کچھ حصوں کو پہلے ہی "ریڈ زون" قرار دیا جا چکا ہے، جہاں متوقع حملے سے قبل ہی لوگوں کو نکلنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ شہر سے بڑے پیمانے پر لوگوں کے انخلا سے انسانی بحران مزید سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔ غذائی قلت کے پیشِ نظر دنیا کے بڑے ادارے نے شہر کو قحط زدہ قرار دے دیا ہے۔