اسرائیل:نئی حکومت نے دی یہودیوں کو بیت المقدس میں مارچ کی اجازت ِ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 15-06-2021
 یہودیوں کو بیت المقدس میں مارچ کی اجازت ِ
یہودیوں کو بیت المقدس میں مارچ کی اجازت ِ

 

 

یروشلم

ایک دن قبل تشکیل پانے والی اسرائیل کی نئی حکومت نے دائیں بازو کے قوم پرستوں کو آج مقبوضہ بیت المقدس میں مارچ کی اجازت دے دی ۔

یہ مارچ غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے حق میں کیا جائے گا۔

حماس کی مخالفت اور رد عمل کے پیش نظر نیتن یاہو حکومت نے ریلی گزشتہ ہفتے ملتوی کروا دی تھی۔

غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے حق میں ریلیوں کے سبب پہلے بھی حالات کشیدہ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی حملوں میں 260 فلسطینی جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 13 اسرائیلی بھی مارے گئے تھے۔ جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں عمارتیں منہدم کردی گئی تھیں۔ ( ایجنسی ان پٹ )