اسرائیل اور فلسطین فوری جنگ بندی کریں: یورپین پارلیمنٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-05-2021
یورپین پارلیمنٹ
یورپین پارلیمنٹ

 

 

برسلز

یورپین پارلیمنٹ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تشدد میں مزید شہری ہلاکتوں سے بچنے کیلئے فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس حوالے سے ممبران یورپین پارلیمنٹ نے آج ہونے والے اجلاس میں یورپ کے موجودہ صدر ملک پرتگال کے وزیر خارجہ آگسٹو سانٹوس سلوا کے ساتھ ایک مکمل بحث میں اسرائیل اور فلسطین کے مابین تشدد کے نئے اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے لڑائی کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 217 فلسطینی شہید اور 1400 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔جن میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔جبکہ سیکڑوں عمارتیں بھی اب ملبے میں تبدیل ہوکر جارحیت اور ظلم کی کہانی بیان کررہی ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )