اسلام آباد: کس نے چسپاں کئے مودی کے قابل اعتراض پوسٹر

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-08-2021
اسلام آباد
اسلام آباد

 



 

اسلام آباد: پاکستان کے اسلام آباد میں ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے پوسٹرز لگائے گئے ہیں جن میں انہیں ڈریکولہ کے کاسٹیوم میں دکھایا گیا ہے۔

در اصل آج ۵ اگست ہے ،دو سال قبل آج کے ہی دن کشمیرکا خصوصی درجہ ختم کیا گیا تھا۔اسی کا ردعمل اس حرکت کی شکل میں سامنے آیا ہے۔ یہ پاکستان کے اپنے معیار کا مظاہرہ ہے۔

سیاسی مایوسی ہے اور جھنجھلاہٹ ہے۔ پوسٹر پر لکھا گیا ہے کہ ’امن کو تباہ کرنے والا مودی، اگر آپ اس بات سے متفق ہیں تو ہارن بجائیں۔‘ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر یہ تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔

کچھ صارفین اس پوسٹر کو مزاح کے طور پر شیئر کرتے نظر آئے تو کچھ نے اسے نا مناسب قرار دیا۔ ٹوئٹر ہینڈل زی مودی کے حوالے سے بنائے گئے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’اتنے زور کا ہارن بجاؤ کہ آواز مودی تک جائے۔‘