اسرائیلی اسپتال پر گرا ایرانی میزائیل ،40زخمی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 19-06-2025
اسرائیلی اسپتال پر گرا ایرانی میزائیل ،40زخمی
اسرائیلی اسپتال پر گرا ایرانی میزائیل ،40زخمی

 



 تل ابیب: اسرائیل کی ریسکیو سروس نے جمعرات کو کہا کہ ایران کے تازہ ترین میزائل حملوں کے بعد کم از کم 40 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ایک اسرائیلی فوجی اہلکار نے کہا کہ ’(حملے میں) درجنوں بیلسٹک میزائل استعمال ہوئے۔ایک بیان میں ریسکیو سروس کے ترجمان نے کہا کہ طبی عملہ ’علاج فراہم کر رہا ہے اور دو افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتالوں میں منتقل کیا گیا اور ساتھ ہی دھماکے اور چھرے سے زخمی ہونے والے 30 افراد بہتر حالت میں ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ریسکیو سروس کی اضافی ٹیمیں ’متعدد مقامات پر کئی زخمیوں کا علاج کر رہی ہیں-
حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیل نے ایران کے اراک ہیوی واٹر ری ایکٹر کو نشانہ بنایا۔
آیت اللہ خامنہ ای اسپتال پر حملے کے لیے ’جوابدہ‘ ہوں گے: اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیلی وزیر دفاع نے جمعرات کو کہا کہ اسرائیل کے ایک اسپتال پر ایرانی حملے کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ’جوابدہ‘ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت دفاع نے فوج کو اسلامی جمہوریہ پر ’حملوں کو تیز کرنے‘ کا حکم دیا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ’یہ کچھ سنگین ترین جنگی جرائم ہیں -- اور خامنہ ای کو ان کے اقدامات کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے فوج کو ’ایران میں سٹریٹجک اہداف اور تہران میں پاور انفراسٹرکچر کے خلاف حملوں کو تیز کرنے کا حکم دیا ہے، تاکہ ریاست اسرائیل کو لاحق خطرات کو ختم کیا جا سکے اور آیت اللہ کی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا جائے۔
اسرائیل کا آراک ہیوی واٹر پلانٹ پر حملہ: ایران سرکاری ٹی وی
ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے جمعرات کو رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے آراک ہیوی واٹر ری ایکٹر پر حملہ کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ’کسی قسم کی تابکاری کا کوئی خطرہ نہیں‘ اور یہ کہ تنصیب کو حملے سے پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا۔اسرائیل نے جمعرات کی صبح پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ وہ اس تنصیب پر حملہ کرے گا اور عوام سے کہا تھا کہ وہ اس علاقے سے نکل جائیں۔ایران پر اسرائیل کے فضائی حملوں کا یہ ساتواں دن ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے اپنے علاقے پر ایرانی میزائل حملوں کے خطرے میں کمی کے اشارے دیتے ہوئے روزمرہ زندگی پر کچھ پابندیاں بھی ختم کر دی ہیں۔