ایران کی فوج کی امریکہ کو سخت وارننگ، کسی بھی کارروائی سے باز رہنے کا انتباہ

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 21-01-2026
ایران کی فوج کی امریکہ کو سخت وارننگ، کسی بھی کارروائی سے باز رہنے کا انتباہ
ایران کی فوج کی امریکہ کو سخت وارننگ، کسی بھی کارروائی سے باز رہنے کا انتباہ

 



نئی دہلی: ایران کی مسلح افواج کے ایک ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کرنے کی سخت وارننگ دی ہے۔ یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند دن قبل صدر ٹرمپ نے آیت اللہ خامنہ ای کے تقریباً چالیس سالہ اقتدار کے خاتمے کی بات کی تھی۔

ایرانی فوج کے ترجمان جنرل ابوالفضل شیخَرچی نے کہا، ٹرمپ یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر ہمارے رہنما کی طرف کسی نے ہاتھ بڑھایا تو ہم نہ صرف اس ہاتھ کو کاٹ دیں گے بلکہ ان کی پوری دنیا کو آگ میں جھونک دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے ہفتے کے روز امریکی جریدے پولیٹیکو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں آیت اللہ خامنہ ای کو “ایک بیمار شخص” قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں اپنے ملک کو بہتر طریقے سے چلانا چاہیے اور لوگوں کا قتل بند کرنا چاہیے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ اب ایران میں نئی قیادت تلاش کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے ان بیانات کے بعد جنرل ابوالفضل شیخَرچی کی جانب سے یہ سخت ردِعمل سامنے آیا۔ واضح رہے کہ ایران کی خراب معاشی صورتحال کے خلاف 28 دسمبر سے شروع ہونے والے مظاہروں پر حکام کی جانب سے سخت اور پرتشدد کارروائی کے بعد سے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔