ایران کی عدلیہ کا مظاہرین کے معاملے میں سخت رویہ

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 14-01-2026
ایران کی عدلیہ کا مظاہرین کے معاملے میں سخت رویہ
ایران کی عدلیہ کا مظاہرین کے معاملے میں سخت رویہ

 



دبئی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وارننگ کے باوجود ایران کے چیف جسٹس نے بدھ کے روز اشارہ دیا کہ ملک گیر احتجاج کے دوران حراست میں لیے گئے افراد کے مقدمات کی فوری سماعت کی جائے گی اور سزائے موت پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

ایران کی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اَیجی نے یہ بات ایک ویڈیو بیان میں کہی، جسے ایرانی سرکاری ٹیلی وژن نے آن لائن جاری کیا۔ محسنی ایجی نے کہا،اگر ہمیں کوئی کام کرنا ہے تو ہمیں اسے ابھی کرنا چاہیے۔ اگر ہم کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اسے تیزی سے انجام دینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا، اگر اس میں دو یا تین ماہ کی تاخیر ہو جائے تو اس کا وہ اثر نہیں رہے گا۔ اگر ہم کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اسے فوراً کرنا ہوگا۔

ان کے یہ بیانات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک براہِ راست چیلنج کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں، جنہوں نے منگل کے روز ایک انٹرویو میں ایران کو سزائے موت کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا تھا،ہم سخت کارروائی کریں گے۔ اگر وہ ایسا کچھ کرتے ہیں تو ہم سخت کارروائی کریں گے۔