دبئی: ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے باعث گزشتہ سات ہفتوں سے بند اپنے فضائی حدود کو ہفتہ کے روز جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔ سول ایوی ایشن تنظیم کے مطابق مشرقی ایران کے اوپر فضائی راستے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے (جی ایم ٹی کے مطابق رات 3:30 بجے) دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔
سرکاری ملکیت کے اخبار ایران کے مطابق ملک کے ہوائی اڈوں پر پروازیں بتدریج دوبارہ شروع ہوں گی، تاہم اس کے لیے کوئی حتمی ٹائم لائن نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد ملک کی فضائی حدود بند کر دی گئی تھی۔ اب فضائی حدود کو جزوی طور پر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے ایک ہفتے سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد کیا گیا ہے۔