اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے ایک شخص کو پھانسی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 22-06-2025
اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے ایک شخص کو پھانسی
اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے ایک شخص کو پھانسی

 



تہران: ایرانی حکام نے اتوار کی صبح ایک شخص کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے پھانسی دے دی کہ وہ جاسوس تھا اور اس نے اسرائیل کی موساد انٹیلی جنس ایجنسی کو حساس معلومات فراہم کی تھیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، عدلیہ کے زیر انتظام میزان ویب سائٹ نے رپورٹ کیا، "مجید موسٰیبی کو آج صبح فوجداری طریقہ کار کے مکمل عمل سے گزرنے کے بعد اور سپریم کورٹ سے اس کی سزا کی توثیق کے بعد پھانسی دی گئی

موسٰیبی کی پھانسی ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ سے متعلق پیش رفت میں سب سے نئی پیش رفت کے طور پر سامنے آئی ہے۔ مئی میں ایران نے محسن لنگرنشین پدرم مدنی کو بھی موساد انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے اسی طرح کی جاسوسی سرگرمیوں کا الزام لگا کر پھانسی دے دی تھی۔ 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد، ایران نے متعدد افراد کو حراست میں لیا، جن پر الزام تھا کہ انہوں نے اسرائیل کی موساد انٹیلی جنس ایجنسی کو حساس معلومات فراہم کیں۔

یہ پھانسی اسی دن دی ہے جب امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے شروع کیے تھے۔ امریکا کے حملوں کے بعد تہران نے جی تل ابیب پر حملے شروع کیے اور اسرائیل میں کئی مقامات پر حملے کیے تھے،نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ امریکی بی-2 بمبار طیاروں نے اتوار کی صبح ایران کے جوہری ڈھانچے پر بہت کامیاب حملہ" کرنے کے لیے میسوری سے پرواز کی۔ امریکی اسپرٹ بمبار طیاروں نے بھی کئی بار وسط فضا میں ایندھن بھرا اور بالآخر تین اہم ایرانی جوہری تنصیبات اصفہان، فردو اور نتنز کو نشانہ بنایا