تہران :مایران نے پاسداران انقلاب کے نیول کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ اعلان پیر کے روز پاسداران انقلاب کے باضابطہ بیان کے حوالے سے کیا گیا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس پیش رفت کی بنیاد بھی اسی سرکاری بیان پر رکھی گئی ہے۔
اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے 26 مارچ کو دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی دفاعی افواج نے ایک نہایت درست اور مہلک کارروائی کے دوران علی رضا تنگسیری کو دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔
رپورٹس کے مطابق علی رضا تنگسیری آبنائے ہرمز کو جزوی طور پر بند کرنے کی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کر رہے تھے۔
ادھر اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے 28 فروری سے ایران کے خلاف جاری کارروائیوں میں آیت اللہ خامنہ ای، پاسداران انقلاب کے سربراہ، آرمی چیف، وزیر دفاع اور قومی سلامتی کے مشیر سمیت کئی اعلیٰ شخصیات کے مارے جانے کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔